ہرانداز نرالا، ہر ادا جدا، پاکستانی فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنیوالی اداکارہ رانی کی 76ویں آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔
خوب صورت چہرہ، بڑے بڑے نین، دل موہ لینے والی اداوں کی مالک،، اداکارہ رانی نے آٹھ دسمبرانیس سو چھیالیس کو لاہور میں جنم لیا
انیس سو باسٹھ میں فلم، محبوب سے فنی سفر کا آغاز کیا، موج میلہ، اک تیرا سہارا سمیت پہلی دس فلمیں زیادہ کاروبار نہ کر سکیں لیکن انیس سو سڑسٹھ میں فلم بھابی دیور سے قسمت کا ستارہ جگمگا اٹھا
بھابی دیور کا گانا، اے رات بتا کیا ان سے کہے
انیس سو ستر کی دہائی میں رانی لالی ووڈ کی بنیں مہارانی، انجمن، تہذیب، امراؤ جان ادا، ایک گناہ اور سہی
، بہارو پھول برساؤ، ثریا بھوپالی جیسی سپرہٹ فلموں میں لازوال اداکاری کی، رانی کو رقص پر بھی عبور حاصل تھا
آئے گی وہ راتاں کبھی کبھی
یہ عظیم اداکارہ ستائیس مئی انیس سو ترانوے کو چھیالیس برس کی عمر میں کینسر سے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئی، مگر رانی کی یادیں آج بھی ان کے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،