وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اداکار طارق ٹیڈی مرحوم کے بیٹے جنید طارق کو
تیس لاکھ روپے کا چیک اور اور آج ہی سی ایم آفس میں نوکری دینے کا اعلان کردیا
وزیراعلی پنجاب نے اپنے دفتر میں فنکاروں سے ملاقات کی،، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب
نے نادار فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے ٹرسٹ قائم کردیا اور فنکاروں کے خصوصی
ٹرسٹ کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز دینے کا اعلان بھی کیا،،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی
نے فنکاروں کے لئے ماہانہ امداد بھی پانچ ہزار سے پچیس ہزار روپے کر دی،،وزیراعلی کی
جانب سے فنکاروں کے لئے خصوصی ٹرسٹ کے قیام کے لئے قانون سازی کرنے کا بھی
اعلان کیاگیا،،فنکاروں کی امدادی فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے بورڈ آف
ٹرسٹی قائم کردیاگیا جس کے سربراہ وزیراعلیٰ ہونگے،،،سیکرٹری اطلاعات بورڈ آف ٹرسٹی
کے سیکرٹری،قوی خان،سید نور، سہیل احمد، نعمان اعجاز،جاوید شیخ، افتخار ٹھاکراور قیصر
پیا،ثمینہ احمد، فیاض الحسن چوہان اور ٹھاکرلاہوری ممبران ہونگے،،وزیراعلیٰ سے ملاقات
کرنے والے فنکاروں کی جانب سے انکا شکریہ ادا کیا،،،اس موقع پرمرحوم طارق ٹیڈی کے
ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی گئی،،وزیراعلی کا کہنا تھا کہ فنکاروں کے اہل خانہ کی
دیکھ بھال کو فرض سمجھتے ہیں،،فنکاروں کے خاندان کی معاونت کسی پر احسان نہیں بلکہ
ذمہ داری ہے،،طارق ٹیڈی مرحوم سٹیج کے منفرد اداکار تھے،،وہ اپنے ہم عصراداکاروں میں
نمایاں مقام رکھتے تھے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،