دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف کلاسیکل گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے

معروف گلوکارہ کے گائے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتےہیں،ان کی زندگی پرایک نظرڈالتےہیں

صحرائے بلبل کا لقب پانے والی معروف کلاسیکل گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے

سالوں تک دنیائےموسیقی پرراج کرنے والی معروف گلوکارہ کے گائے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتےہیں،ان کی زندگی پرایک نظرڈالتےہیں
لمبی جدائی

سریلی ومنفردآواز، گائیکی کو نئی جہت دینےوالی پٹھانی بیگم المعروف ریشماں نے انیس سوسنتالیس میں راجستھان میں پیدا ہوئیں

بارہ برس کی تھیں کہ ریڈیوپاکستان پر” لعل میری پت ” گا کرفنی سفرکا آغازکیا
لعل میری پت رکھیو

دل سے سر سجانے والی ریشماں کو انیس سو ساٹھ اور سترکی دہائی میں گائے گیتوں نے ملک

کی مقبول ترین لوک گلوکارہ بنادیا
’سُن چرخے دی مِٹھی مِٹھی کُوک

عصر حاضر کے کلاسیکل فنکار آج بھی ریشماں کی آواز کے معترف ہیں

شفقت علی خان گلوکار، سجاد طافو گلوکار۔۔
ریشماں کا کوئی متبادل نہیں، انہوں نے کلاسیکی موسیقی میں رجحانات قائم کئے ۔
’انکھیاں نوں رین دے انکھیاں دے کول کول

فن موسیقی کےلیے خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ، ت

ین نومبر دوہزارتیرہ کو لازوال گلوکارہ ریشماں مداحوں کو،، لمبی جدائی، دے گئیں،مگران کاگایا کلام ان کےچاہنےوالوں کےدلوں میں ہمیشہ کے لئے امر ہو گیا۔

About The Author