لاہور میں عوام الناس کی سہولت کے لئے لگائے گئے سستے بازار عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
سبزیوں کے دام اب بھی اونچے ہیں،، ٹماٹر ہو یا بینگن اور شملہ مرچ ۔ سبھی سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔
مہنگائی سے ہر کوئی پریشان،، موسم بدلا ،، مگر سبزیوں کے نرخ نہ بدلے ،،، سستے
بازاروں میں کوئی بھی سبزی سو روپیہ فی کلو سے کم میں دستیاب نہیں ہے۔ شملہ مرچ تین
سو، کدو ایک سو چالیس روپے، بینگن ایک سو بیس جبکہ پیاز ایک سو تیس اور ٹماٹر دو سو ساٹھ روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں ۔۔
بھنڈی ایک سو بیس، مٹر دو سو روپے سے زائد میں فروخت ہو رہے ہیں۔ خریدار کہتے ہیں کہ سستے بازار بس نام کے سستے ہیں
تنخواہ دار شہری آسانی سے گھر نہیں چلا سکتا۔
خریدار،سستے بازار بس نام کے بازار رہ گئے ہیں ۔ ابھی کچھ بہتر شام میں چیزیں غیر معیاری ہو جاتی ہے۔۔۔۔
دکاندار کہتے ہیں کہ پہلے کی نسبت ،،، قیمتیں کچھ کم ہوئی ہیں ۔ جو چیز منڈی سے مہنگی ملے گی وہ تو سستے میں فروخت نہیں کر سکتے
پہلے سے سبزیاں کچھ کم ہوئی ہیں ۔۔۔
شہریوں نےمطالبہ کیا کہ انتظامیہ پرائس کنٹرول کا سخت میکنزم بنائے ،،، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،