نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: میٹرو بس کے اسٹیشنز انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار

بیشتر ٹکٹ گھر ٹوٹ پھوٹ چکے،، مشینیں بھی خراب پڑی ہیں،، خودکار دروازے بھی کام کرنا چھوڑ گئے

لاہور میں میٹرو بس کے اسٹیشنز انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار ہونے لگے،، بیشتر ٹکٹ گھر ٹوٹ پھوٹ چکے،، مشینیں بھی خراب پڑی ہیں،، خودکار دروازے بھی کام کرنا چھوڑ گئے

مفاد عامہ کا منصوبہ،، میٹرو بس سروس کی خستہ حالی متعلقہ حکام کی نظروں سے اوجھل

میٹرو بس کے تیس اسٹیشنز پر نصب خود کار دروازے غیر فعال،،متعدد اسٹیشنز پر خراب ہونیوالی ٹوکن مشینیں بھی تاحال ٹھیک نہ کرائی جا سکیں

مسافروں کے مطابق ٹوکن کے حصول میں دشواری ک سامنا کرنا پڑتا ہے، لمبی قطاروں میں انتظار کی زحمت اٹھانے پر مجبور ہیں
دوسرے شہروں سے آتے ٹوکن لینے میں تاخیر ہوتی ہیں

سکول و کالجز کے طلبہ کہتے ہیں یہ سستی عوامی سواری ہے،، حکام اس پر توجہ دیں،، تاکہ انہیں سفر میں آسانی رہے

طلبہ، خودکار دروازے بند ہونے سے لائینوں میں لگ کر باہر نکلتے ہیں کلاس سے بھی لیٹ ہو جاتے ہیں

دوسری جانب جی ایم میٹرو بس کے مطابق ٹوکن مشینوں کی مرمت کا ٹھیکہ کمپنیوں کو دیا گیا ہے

جو تسلسل سے کام کر رہی ہیں بیشتر اسٹیشنز پر کام مکمل ہو چکا، باقی جلد ہو جائے گا

About The Author