نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صرف پی ڈی ایم اے نہیں ڈی ڈی ایم اے بھی کام کرتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت نے موجودہ فلڈ میں مشاورت سے قدم اٹھائے ہیں سکھر بیراج کی کچھ کینال کو کنٹرول طریقے سے کھولا گیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صرف پی ڈی ایم اے نہیں ڈی ڈی ایم اے بھی کام کرتی ہے

سندھ حکومت نے موجودہ فلڈ میں مشاورت سے قدم اٹھائے ہیں سکھر بیراج کی کچھ کینال کو کنٹرول طریقے سے کھولا گیا، سیہون میں نکاسی آب کے لیے 4 جگہوں پر کٹ لگائے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ

سیلاب متاثرین کے سر پر چھت نہیں ہے، گھر گر چکے ہیں ۔۔۔ بیرون ملک سے جو امداد آتی ہے وہ این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم ہوتی ہے۔۔۔

مراد علی شاہ ،،، وزیر اعلیٰ سندھ)

ہمیں یعنی سندھ حکومت کو غیرملکی امداد کا ایک دانا بھی نہیں ملا ہے جو آیا ہے وہ این ڈی ایم اے بانت رہی ہے لیکن وہ پوسٹ دکھا کر سندھ حکومت کو ٹارگٹ کیا گیا)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہر فیصلہ محکمہ آب پاشی کے ساتھ مل کر کیا ہے

پانی کا لیول کم ہورہا ہےہم وفاق کے ساتھ مل کر ریلوے لائن کو بھی بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں

فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم کسی نئے علاقے کو نہیں ڈوبنےدیں گے

مراد علی شاہ ،،، وزیر اعلیٰ سندھ

اللہ تعالیٰ سے درخواست ہے دعا یہ ہی ہے کہ اور مزید برسات نہ ہو لیفٹ لائن پر جو برسات ہوئی ہے اس کے بھی اثرات دیکھے ہیں لیول بڑھ گیا تھا پانی کا جو آج صبح پھر کم ہوا ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے بتایا کہ ڈینگی اسپرے کےلیے کے ایم سی کو ہدایت کی ہے۔ کورونا کی طرح ڈینگی کےلیے

بھی اسپتالوں میں انتظامات کیے جائیں

About The Author