دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کےکرایوں میں رعایت ختم کردی

ریلوے نے تمام ٹرینوں کی اکانومی کلاس پر دس فیصد رعایت کا اعلان کررکھا تھا۔

پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کےکرایوں میں رعایت ختم کردی۔

ریلوے نے تمام ٹرینوں کی اکانومی کلاس پر دس فیصد رعایت کا اعلان کررکھا تھا۔

مسافروں کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے

پٹرولیم ممصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو ٹرین کی جانب رخ کرنے پر مجبور کیا۔

تبھی تو ریلوے اسٹیشن پر موجود یہ تمام لوگ منتظر ہیں ٹرین کے

ریلوے اسٹیشن پر موجود دوسرے شہروں کو جانے والے مسافر کہتے ہیں کہ

پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث وہ اپنی گاڑی استعمال نہیں کرسکتے۔

ٹرین کے کرایوں میں دی جانے والی روایت کو برقرار رہنا چاہئے تھا
مسافر (کرایہ کم ہونا چاہئے دس فیصد رعایت تھی اسکو برقرار رہنا چاہئے تھا)

ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافر کہتے ہیں کہ کرایوں میں کمی کے ساتھ ٹرینوں کے بروقت پہنچنے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جانے چاہئیں

 مسافر (کوئی بھی ٹرین اپنے وقت پر نہیں پہنچتی ،،، انتظار کرنا پڑتا ہے)

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے بعد

محکمہ ریلویز کی جانب سے ریلوے کی اکانومی کلاس پر دی جانے والی رعایت پندرہ جولائی کو شروع کی گئی تھی۔

About The Author