دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب کا میانوالی کے سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

جاں بحق افراد کے لواحقین کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے دئیے جائیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے میانوالی کے علاقے عیسی خیل میں سیلابی ریلے کے باعث جاں بحق ہونے والے سات افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

جاں بحق افراد کے لواحقین کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے دئیے جائیں گے

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین میں مجموعی طورپر چھپن لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا

اورسیلابی ریلے کے باعث جاں بحق افراد کیلئے مالی امداد فی الفور تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد جلد سے جلد پہنچائی جائے۔

گھروں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کابھی ازالہ کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو چھ لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔

جزوی طورپرتباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو چار لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔

لائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

About The Author