دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ویمن ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ لیگ کا افتتاح کردیا گیا

قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی کپتان رضوانہ یاسمین کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیاگیا

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ویمن ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ لیگ کا افتتاح کردیا گیا

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی شازہ فاطمہ خواجہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں

قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی کپتان رضوانہ یاسمین کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیاگیا

لیگ کے سلسلے میں پندرہ اگست سے پنجاب اور سندھ سمیت دیگر صوبے جبکہ اسلام آباد میں پندرہ ستمبر سے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا آغاز ہوگا

صوبائی اور قومی سطح پر مقابلوں سے پلیئرز کی صلاحتیں نکھارنے میں مدد ملےگی، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور قومی خواتین کھلاڑیوں کی معاونت بھی حاصل رہے گی

وائس چاسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے میں یونیورسٹی اہم کردار ادا کرے گی

اس موقع پر سپورٹس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی یونیورسٹی اتھلیٹس اور مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں

فاطمہ شیزا خواجہ نے کہا کہ بارہ کھیلوں میں ٹیلنٹ ہنٹ کا پروگرام بنایا گیا ہے

قومی کھیل ہونے کی وجہ سے ہاکی کو ترجیح دے رہے ہیں، والدین اور اساتذہ بچوں کی کھیلوں کیلیے حوصلہ افزائی کریں، ہاکی لیگ کیلیے رجسٹریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

About The Author