ڈیرہ اسماعیل خان : جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں گودام سے چوری کی جانے والی 23 چلغوزہ کی بوریاں تحصیل شکئی میں پہاڑی سے برآمد کرلی گئیں۔
دوروز قبل جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں ایک گودام سے رات کی تاریکی میں چوری کیا جانے والا چلغوزہ پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق چلغوزہ تحصیل شکئی میں شانگلہ پہاڑی سے برآمد کر کیا گیاہے ۔پولیس نے چلغوزہ کو تحویل میں لے کر مقامی تھانہ منتقل کردیا ہے ۔
اس سے پہلے آج صبح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزمان سے تفتیش جاری کی تھی اور تفتیش کے بعد پولیس چلغوزہ برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
واضح رہے کہ چوروں کی گرفتاری کے لئے گزشتہ روز سے وانا بازار میں شٹرڈاون ہڑتال کی جا رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
گودام کے چوکیدار نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔
خیال رہے کہ ڈاکو وانا میں واقع گودام سے 23 بوری چلغوزے اٹھا کر لے گئے جن کی مالیت مارکیٹ ریٹ کے مطابق تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔
مسلح نقاب پوش ڈاکو رات بارہ بجے وانا میں واقع حسن گودام میں داخل ہوئے اور 23 بوری چلغوزے اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے۔
مسلح ڈاکوؤں نے گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تان کر ان کو یرغمال بنایا اور ان سے نقدی اور موبائل بھی چین لیے۔
چلغوزے کا کاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق لوٹے گئے خشک میوے کی مارکیٹ قیمت لگ بھگ ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،