نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان

فضل حق روڈ چائنہ چوک سے کلثوم پلازہ ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہو گی، شہری آمد و رفت کے لیے متبادل راستہ جناح ایونیو استعمال کریں۔

اسلام آباد: 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیاہے۔ مرکزی جلوس و دیگر جلوسوں کے لیے4 اے ایس پی ،ڈی ایس پیز، 17 انسپکٹرز سمیت 478 افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

مرکزی جلوس کا آغاز صبح 10بجے گراؤنڈ G-7مرکز نزد رحمت کمیونٹی سنٹر سے ہو گا اور براستہ جامع مسجد الرضاG-7،جامع مسجد الحبیبG-7/3کارنرفضل حق روڈ،لوپ 7thایونیو،لال کوارٹر چوک،امام بارگاہG-6/2،CDAہسپتال،ہالی ڈے ان آبپارہ مارکیٹ سے ہوتا ہوا دربار سخی محمود پر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس کے دوران ستارہ مارکیٹ سے بجانب اقبال ہال صدر روڈ ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہو گی شہری آمد و رفت کے لیے سروس روڈ ڈاکخانہ سٹاپ فائر بریگیڈ سے آنے والی ٹریفک سہروردی روڈ زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو استعمال کریں

اقبال ہال سے سروس روڈG-7/3-1بجانب رضیہ شریف پلازہ ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہو گی،شہری آمد و رفت کے لیے متباد ل راستہ 7thایونیو استعمال کریں۔

فضل حق روڈ چائنہ چوک سے کلثوم پلازہ ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہو گی، شہری آمد و رفت کے لیے متبادل راستہ جناح ایونیو استعمال کریں۔

شہداء چوک جی پی او چوک سے میلوڈی آبپارہ چوک ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہو گی شہری آمد و رفت کے لیے متبادل راستہ جی پی او چوک سے شہید ملت روڈ استعمال کریں۔

آبپارہ چوک سے سہروردی روڈ 7thایونیو چو ک ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہو گیشہری آمد و رفت کے لیے زیرو پوائنٹ اور راولپنڈی سے آنے والے شہری 7thایونیو اورفیصل ایونیو،کشمیر ہائی وے استعمال کریں۔

چاند تارا چوک سے ڈھوکڑی چوک تک کشمیر ہائی وے ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہو گی،شہری آمد و رفت کے لیے بھارہ کہو،راول ڈیم سے آنے والے شہری کشمیر ہائی وے یا براستہ راول ڈیم چوک، فیض آباد سے فیصل ایونیو  استعمال کریں۔

موٹر وے اور اسلام آباد سے براستہ چاند تارا چوک،ڈھوکڑی کشمیر ہائی وے، بھارہ کہو، مری اور راول ڈیم جانے والے زیر پوانئٹ سے فیض آباد مری روڈ استعمال کریں۔

About The Author