دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے تحت بے گھروں کو چھت فراہم کرنے کا منصوبہ التواء کا شکار

متاثرین کہتے ہیں اسٹیٹ بنک نے اچانک پالیسی کو ہولڈ کر کے جمع پونجی ضائع کر دی

میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے تحت بے گھروں کو چھت فراہم کرنے کا منصوبہ التواء کا شکار ہو گیا

متاثرین کہتے ہیں اسٹیٹ بنک نے اچانک پالیسی کو ہولڈ کر کے جمع پونجی ضائع کر دی، لیگی رہنما ایاز صادق نے متاثرین کو مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کروا دی

لاہور پریس کلب میں میرا پاکستان میرا گھرسکیم متاثرین کی میڈیا سے گفتگو

بولے اپنا زیور، گاڑیاں فروخت کر کے گھر کیلئے ایڈوانس رقم جمع کروائی، مگر اسٹیٹ بینک نے سکیم کو ہولڈ کردیا

متاثرین، اسٹیٹ بینک نے واضح جواب دیا ہے کہ ہمیں کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا

متاثرین نے بعد ازاں لیگی رہنما سردار ایاز صادق سے ملاقات کی،سابق اسپیکر نے متاثرین کی وزیر خزانہ سے بات کروائی، مفتاح اسماعیل نے دو روز میں مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کروا دی

 سردار ایاز صادق، سابق اسپیکر، میں نے ان کی وزیر خزانہ سے بات کروائی ہے، جو دو روز میں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔۔۔

میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے متاثرین کے مطابق حکومت کی جانب سے اسکیم بند کرنے کی وجہ سے چھ ہزار سے زائد افراد ملک بھر میں متاثر ہوئے ہیں

About The Author