دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں نئی تعمیرات کے خلاف سماعت

سندھ ہائی کورٹ کراچی میں آثار قدیمہ میں شامل عمارتوں میں نئی تعمیرات پربرہم۔

سندھ ہائی کورٹ کراچی میں آثار قدیمہ میں شامل عمارتوں میں نئی تعمیرات پربرہم۔

فریئر ہال میں تعمیر نیا گیٹ فوری توڑنے کا حکم۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو تاریخی عمارتوں میں مداخلت سے بھی روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں آثار قدیمہ قرار دی گئی عمارتوں میں نئی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریئر ہال سمیت دیگر آثار قدیمہ میں شامل عمارتوں میں نئی تعمیرات پر اظہار برہمی کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے فریئر ہال کی حدود میں نئی تعمیرات پر وضاحت طلب کرلی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو تاریخی عمارتوں میں مداخلت سے بھی روک دیا۔ عدالت نے فریئر ہال میں تعمیر ہونے والے گیٹ کو فوری توڑ کر

رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ دورا ن سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانا قابل برداشت ہے۔

About The Author