اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف گلوکار، ہدایتکار اور اداکارعنایت حسین بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے تئیس برس بیت گئے

چن میرے مکھنا جیسے لازوال گیت کے خالق عنایت حسین بھٹی نے اپنے ہنر کی بدولت فن کے افق پر راج کیا

پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کے معروف گلوکار، ہدایتکار اور اداکار عنایت حسین بھٹی کو دنیا سے رخصت ہوئے تئیس برس بیت گئے ،، چن میرے مکھنا جیسے لازوال گیت کے خالق عنایت حسین بھٹی نے اپنے ہنر کی بدولت فن کے افق پر راج کیا

عنایت حسین بھٹی بارہ جنوری انيس سو اٹھائيس کو گجرات میں پیدا ہوئے،لاہور سے قانون کی تعلیم حاصل کی لیکن قسمت نے فنون لطیفہ کے میدان کا بادشاہ بنا دیا۔ ہر فن مولا فنکار نے

ریڈیو پر صداکاری سے گلوکاری ، اداکاری اور فلمیں لکھنے سے ہدایت کاری تک کے سفر میں بے شمار کامیابیاں اپنے نام کیں
،، چن میرے مکھنا

عنایت حسین بھٹی نے بطور گلوکار فنی سفر کا آغاز کیا ،، فلم ’’شمی ‘‘اور ’’پھیرے‘‘ میں انکی گلوکاری بے حد مقبول ہوئی
دنیا مطلب دی او یار

فلم ہیر میں مرکزی کردار نے ،، عنایت حسین بھٹی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ،، انہوں

نے بطور فلم ساز اور اداکار وارث شاہ، منہ زور، سجن پیارا، جند جان، چن مکھناں، دنیا مطلب دی

اور ظلم دا بدلہ سمیت متعدد فلمیں بنائِں اور کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کئے

فن کے دلدادہ افراد ،،، فنون لطیفہ کے اس گہر نایاب کی خدمات کے آج بھی معترف ہیں
ڈاکٹر صغری صدف محقق

علی عباس اداکار [پوتا عنایت حسین بھٹی ] (پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے مِں عنایت حسین بھٹی نے لازوال کام کیا

انکے معتارف کرائے گئے رموز کو لیکر چل رہے ہیں )

عنایت حسین بھٹی اکتيس مئي انيس سو ننانوے کو اکہتر برس کی عمر میں اپنے مداحوں سے بچھڑ گئے

فنونِ لطیفہ کی دنیا میں آج بھی انکا نام روشن ستارے کی طرح جگمگا رہا ہے۔

%d bloggers like this: