حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلی نوٹیفکیشن واپس لینے کا معاملہ،،،،چیف سیکرٹری نے اپنے خلاف دائر درخواست پر جواب ہائیکورٹ جمع کروا دیا
چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل کی جانب سے درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے
کامران افضل کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہاگیا ہے کہ عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر اعلی کا عہدہ یکم اپریل دوہزار بائیس کو خالی ہوا
سولہ اپریل کو ڈیپٹی اسپیکر نے وزیر اعلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی میں منعقد کروایا گیا
لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق تیس اپریل دوہزاربائیس کو اسپیکر قومی اسمبلی نے حلف لیا
چیف سیکرٹری کو پرنسل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب نے وزیر اعلی کا حلف کا نوٹیفکیشن بھیجا
جواب میں مزید کہاگیا ہےکہ وزیر اعلی کا نوٹیفکیشن قانون اور ضابطے کے مطابق تیس اپریل کو محکمہ ایس این جے ای ڈی کی جانب سے جاری کیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے پچیس مئی کو ایک لاکھ جرمانے کا حکم دیا
تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ایک لاکھ جرمانے کا حکم واپس لے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،