دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری

شریف آباد میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا

رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا

شریف آباد میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا، سہراب گوٹھ سپرہائی وے، عزیزآباد محمدی کالونی

لیاری کلری اور بغدادی کے مقامات پر مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 ملزمان کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

ماٸی کولاچی اور کریم آباد کے مقامات پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوگۓ۔

کراچی کے علاقے کریم آباد فلائی اوور پر پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا

جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار اور تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہلاک ملزم کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی۔

سہراب گوٹھ سپر ہائی وے کوئٹہ ٹائون میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

عزیز آباد بلاک 8 محمدی گراٸونڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، پولیس حکام کے مطابق فاٸرنگ کے مبینہ تبادلے میں دو 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوۓ۔

دونوں زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروکہ موٹرساٸیکل اور چھینے ہوۓ

موباٸل فونز برآمد ہوۓ۔
لیاری کلری، ماری پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دوطرفہ فاٸرنگ میں 2 دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلۓ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے دو پستول اور موٹرسائیکل برآمد ہوا۔

لیاری بغدادی سلاٹر ہاٶس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا۔

ادھر ایف بی ایریا کریم آباد اور ڈاکس ماٸی کولاچی روڈ پر

دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زونیر اور مبارک زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

About The Author