نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حالیہ پولیو کیسز کی دریافت تشویش ناک ہے، وزیر اعظم

اجلاس میں انسداد پولیو کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس

ملک میں حالیہ 3 پولیو کیسز کی رپورٹنگ کے بعد وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے

اجلاس میں انسداد پولیو کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ

اجلاس میں وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، عبدالقادر پٹیل، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز (ویڈیو لنک)

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس، وزیر صحت بلوچستان احسان شاہ، صوبائی چیف سیکریٹریز اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک

حالیہ پولیو کیسز کی دریافت تشویش ناک ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ

تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول وفاقی اداروں، صوبائی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے محنت کی اور گراں قدر خدمات انجام دیں ۔

تاہم پولیو کا چیلینج ابھی موجود ہے جس کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

حکومت پاکستان بین الاقوامی اداروں بشمول ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کا انسداد پولیو مہم کے لیے تکنیکی اور مالی امداد پر شکر گزار ہے

اس سال اپریل اور مئی کے مہینوں میں 3 پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ

فروری 2021 تا مارچ 2022 (14 ماہ) کے دوران کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا

تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا بذریعہ ویڈیو لنک بھی شریک

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ہائی رسک ہیں۔

About The Author