ڈیرہ غازی خان
چاول کی بوریوں میں کھاد چھپا کر پنجاب سے بلوچستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی. سات ٹرکوں پر لوڈ 2500بوری کھاد ضبط کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا.
قبائلی فورس، محکمہ زراعت اور انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹرک قبضے میں لے لیے.
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ ڈیر ہ غازیخان کی سرحدی چیک پوسٹس بواٹا، راکھی گاج، ترنمن اور سخی سرور پر تعینات عملہ کو الرٹ کر دیاگیاہے کھاد کے ساتھ گندم اور آٹا کی بھی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے
ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے. ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے بتایا کہ سخی سرور چیک پوسٹ پر کھاد سے بھرے تین ٹرک اور راکھی گاج چیک پوسٹ پر چار ٹرک بی ایم پی نے قبضے میں لیے او رمحکمہ زراعت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے
قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے. ملزمان چاول اور دیگر اجناس کی بوریوں میں کھاد چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے.
ادھر بارڈر ملٹری پولیس کے ایس ایچ اوز نے بتایا کہ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک کی ہدایت پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جار ہی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصرنے عوام کو سفری سہولت دینے کیلئے اپنے ما تحت افسران و ملازمین کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کے لیے
کمر کس لی ہے انہوں نے کہاکہ عوام الناس کو سہولیات دینا ہمارا فرض ہے اس لیے ہرملازم اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے انجام دے.
انہوں نے کہاکہ شہروں میں رش بڑھتا جا رہا ہے اس لیے ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہاکہ
غفلت لاپرواہی کے مظاہرے پر تادیبی کاروائی ہو گی
اوراچھی ڈیوٹی کرنے پر افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی سر ٹیفکیٹ دیے جائیں گے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ غازی خان میں کامیابی کے ساتھ کسانوں سے گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا ہے،
حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان میں کسانوں سے گندم خریداری کا ٹارگٹ ایک لاکھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن تھا،ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کی زیرنگرانی محکمہ فوڈ نے کسانوں سے گندم خریداری کا عمل شروع کیا،
مسلسل خریداری کی بدولت ضلع بھر کا ہدف اب حاصل کرلیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین نے بتایا کہ ضلع بھر سے گندم کی خریداری ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے،
اب کسانوں کی سہولت کیلئے ضلع بھر میں گندم خریداری کا ٹارگٹ دو لاکھ میٹرک ٹن کردیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ ہم نیا ٹارگٹ بھی جلد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،کسانوں سے ان کی نئی فصل کا ایک ایک دانہ خریدا جائے گا،
کسان گندم محکمہ خوراک پنجاب کے خریداری مراکز پر لائیں جہاں ان سے نقد ادائیگی پر گندم خرید کی جارہی ہے،
ڈی ایف سی نے مزید بتایا کہ ضلع سے گندم کی دیگر صوبوں کو سمگلنگ روکنے کیلئے منظم انداز میں کارروائیاں کی گئیں
جن کی بدولت ہم اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں،پرچیز سنٹروں پر کسانوں سے گندم کی خریداری کا عمل اب بھی جاری ہے
،کسان مڈل میں کو گندم فروخت کرنے کی بجائے سرکار کو اپنی گندم بیچیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ثانوی و ا علی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام دہم سالانہ امتحان 2022ء دس مئی سے شروع ہو رہا ہے.
کنٹرولر بورڈ نے کہا ہے کہ تمام پرائیویٹ امیدواروں کو رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارمز پر درج ایڈریس پر رجسٹری کرادی گئی ہیں
جبکہ ریگولر امیدواروں کی رولنمبر سلپس متعلقہ اداروں کے پورٹل پر آن لائن کردی گئی ہیں جہاں سے طلباؤطالبات پرنٹ لے سکتے ہیں. انہوں نے کہاکہ
جس امیدوارکو بورڈ سے اعتراضاتی مراسلہ ارسال کیاگیاہے وہ فوری طور پر اعتراض دور کرائیں وگرنہ انہیں رولنمبر سلپس جاری نہیں کی جائے گی.
کنٹرولر بور ڈ نے کہاکہ 8مئی تک رولنمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں بورڈ آفس یا ویب سائیٹwww.bisedgkhan.edu.pk سے رولنمبر سلپ حاصل کی جاسکتی ہے
اور اگر ایسا نہ کیاگیا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ امیدوار پر عائد ہو گی بورڈ اس کا ذمہ دار نہ ہو گا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
عیدالفطر کے موقع پر مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ الرٹ ہے،عید گاہوں،جامع مساجد،کھلی جگہوں اور امام بارگاہوں میں
عید اجتماعات کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔نماز عید کی جگہوں کی خصوصی صفائی،لائم لائننگ اور چھڑکاؤ بھی کیا جائے گا،
فورٹ منرو سمیت تفریحی مقامات پر ٹریفک فلو کیلئے اضافی پولیس نفری تعینات ہوگی،سکیورٹی،میونسپل سروسز کی فراہمی بارے اہم فیصلے کرلئے گئے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت عید الفطر کے موقع پ
انتظامات بارے اہم اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،پولیٹیکل اسسٹنٹ ملک اکرام،اسسٹنٹ کمشنرز احمد نوید،اسد چانڈیہ سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
تمام محکموں کے افسران اپنے اپنے پلان کے تحت سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائیں،ڈیوٹی روسٹر میں تعینات سٹاف کی حاضری کو ضرور چیک کیا جائے
عید ایام میں فورٹ منرو میں رش کے باعث ریسکیو 1122موٹر بائیک سٹاف کی تعداد بڑھائی جائے،بازاروں،چوکوں اور اہم مقامات پر ٹریفک فلو کیلئے زیادہ اہلکار تعینات کیے جائیں،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گلیوں
،بازاروں اور مساجد کے گردونواح میں صفائی کو یقینی بنائے، تفریحی مقامات اور پارکوں کی سٹیپ وائز صفائی کو ممکن بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ این او سی کے بغیر شہر میں چلنے والے جھولوں کو ضبط کرلیا جائے،
این ایچ اے غازی گھاٹ کو کلئیر کرانے کیلئے مشینری کا انتظام کرے،تمام افسران عید ایام میں فون آن رکھیں اور بروقت ریسپانس کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں منظم انتظامات کیلئے دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا گرینڈآپریشن جاری
5سو71لٹرملاوٹی دودھ،15کلوحشرات زدہ مٹھائی تلف۔۔۔۔۔۔۔
ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت225فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر2لاکھ79ہزارروپے کے جرمانے عائد،174شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 26اپریل
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے
مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی خان میں مختلف چکن شاپس،ہوٹلز،ڈرنک کارنرز،جوس شاپ اور ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء اورصفائی کےانتہائی ناقص انتظامات
پائے جانے پر71ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن، مظفرگڑھ میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی۔فوڈسیفٹی ٹیموں کے جتوئی،مظفرگڑھ بائی پاس،علی پور پر ناکہ لگایا۔جدید ترین لیکٹو سکین مشینوں سے دودھ کا معائنہ، 5سو71 لٹرملاوٹی دودھ تلف کردیا۔
موقع پر لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کیا۔ناقص دودھ جتوئی،اڈابصیرہ اور گردونواح سے مظفرگڑھ میں سپلائی کیاجارہاتھا۔تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔
حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے سےہرصورت روکاجائےگا۔عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں۔دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔
اس کے ساتھ ہی راجن پور میں سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ،پکوان سنٹر،کریانہ سٹورز اور ملک شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے18ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیااوراس کے ساتھ ہی 12لٹرناقابل استعمال کوکنگ آئل اور2کلوملاوٹی مصالحہ جات کوتلف کردیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں
پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے بیکری شاپ،کریانہ سٹور،جوس کارنرپر کارروائی
کرتے ہوئے مضرصحت اورغیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر23ہزارروپےکےجرمانےعائدکردیئےاوراس کے ساتھ ہی 3کلو حشرات زدہ مٹھائی،2کلو ایکسپائرڈکیچپ کو تلف کردیاگیا
۔اسی طرح سے بہاولپور میںبہف پلاو،سوڈا واٹر اور ہوٹل کی چیکنگ کےدوران مضرصحت اشیاء پائےجانےپر62ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیا۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میںکریقنہ سٹور،بیکری اور ملک شاپ پرکارروائی کرتے ہوئے18ہزارروپے
کاجرمانہ ملاوٹی اورناقص انتظامات پائےجانےپرکیاگیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں غیر معیاری اورمضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی ن
سپیشل آپریشن کرتےہوئے15کلو حشرات زدہ مٹھائی،80لٹرملاوٹی دودھ پائے جانے پرملک شاپ،فوڈپوائنٹ،کریانہ سٹورکو40ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیا۔
غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔
وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا
عوام سے گزارش ہے کہ گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون