نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی جی پنجاب کی انویسٹی گیشن ونگ کی نفری بڑھانے کی منظوری

انویسٹی گیشن ونگ کو 300 تفتیشی افسران اور 2 ہزار اہلکار دیئے جائیں گے

لاہور

کیسز کی تفتیش اور چالان مکمل کرنے کی شرح بڑھانے کیلئے تفتیشی افسران کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

 آئی جی پنجاب نے انویسٹی گیشن ونگ کی نفری بڑھانے کی منظوری دے دی

 انویسٹی گیشن ونگ کو 300 تفتیشی افسران اور 2 ہزار اہلکار دیئے جائیں گے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

 نئے ملنے والے تفتیشی افسران کو شہر کے جرائم کے حوالے سے ٹاپ 30 تھانوں میں تعینات کیا جائے گا، ڈی آئی جی

 مجموعی طور 23 سو افسران و اہلکار ملنے سے انویسٹی گیشن کی نفری 46 سو ہوجائے گی، شہزادہ سلطان

 نفری بڑھنے سے تفتیشی افسران کی تعداد 11 سو جبکہ اہلکاروں کی تعداد 45 سو ہوجائے گی، ڈی آئی جی

 تفتیشی افسران بڑھنے سے فی تفتیشی مقدمات کی شرح سالانہ 150 ہوجائے گی، ڈٰی آئی جی

 اس سے قبل فی تفتیشی مقدمات کی شرح سالانہ 250 تھی ، ڈی آئی جی شہزادہ سلطان

سالانہ شہر کے مختلف تھانوں میں 2 لاکھ سے زائد مقدمات رجسٹرد ہوتے ہیں

About The Author