لاہور میں غیر قانونی پارکنگز ٹریفک جام کی وجہ بننے لگیں، شہر کی مختلف مارکیٹس سے غیر قانونی پارکنگز کے باعث پیدل گزرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے
سٹی ٹریفک پولیس حکام کے مطابق جب تک شہری ذاتی ٹرانسپورٹ کی بجائے پبلک
ٹرانسپورٹ کو ترجیح نہیں دیتے تب تک مسئلہ ایسے ہی رہےگا
کہیں موٹر سائیکل تو کہیں گاڑی، شہر کی کوئی ایسی مارکیٹ نہیں جہاں شہریوں کی سواریاں
غیر قانونی پارک نہ ہوں، ہر بازار میں بے ہنگم پارکنگز کے باعث شہریوں کا گزرنا بھی محال ہے،،
شہری مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر جگہ پارکنگ پلازہ بنائے جائیں تاکہ سڑکوں سے یہ رش کم ہو
ٹریفک پولیس حکام شہریوں کے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو ناگزیر قرار دیتے ہیں
شہزاد خان، ایس پی سٹی ٹریفک
سٹی ٹریفک پولیس حکام کے مطابق دیگر محکموں کو غیر قانونی پارکنگز کے خاتمہ اور شہر
کی روڈ انجینیئرنگ بہتر بنانے کے لیئے کام کرنا ہوگا تاکہ شہر سے ٹریفک کے مسائل کم ہو سکیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،