دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

شہباز شریف سیاسی مصروفیات کی وجہ سے حاضر نہیں ہوئے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظو رکرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور اہلِ خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے وکیل کی وساطت سے حاضری معافی کی درخواست کی گئی

جس پر عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی

احتساب عدالت کے جج نے نے ملزم حمزہ شہباز کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت لاہور کے جج نسیم احمد ورک نے منی لانڈرنگ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہے، شہباز شریف سیاسی مصروفیات کی وجہ سے حاضر نہیں ہوئے۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ آج چار گواہوں پر جرح ہونی ہے،احتساب عدالت کے باہر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ

فارن فنڈنگ میں روز التوا کی درخواست ڈال دیتے ہیں۔

عمران نیازی بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں،،،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایوان صدر آرڈیننس کی فیکٹری بن چکا ہے۔

About The Author