دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک کو استحکام کی ضرورت ہے انتشار کی نہیں , وزیراعلیٰ پنجاب

عاقبت نااندیش عناصر صرف سیاست برائے اقتدار کیلئے ملک و قوم کی تقدیر کو داؤ پر لگا رہے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے انتشار کی نہیں۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی،،،صوبائی وزیر اسد کھوکھر

غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین، حنیف پتافی، غزین عباسی، نذیر احمد خان اور سید افتخار گیلانی نے ملاقاتیں کیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اپنے غیر جمہوری طرز عمل کو بے نقاب کر دیا ہے، عوام بخوبی جانتے ہیں کہ

انتشار کون پھیلا رہا ہے اور بے لوث خدمت کون کر رہا ہے،،عثمان بزدار نے کہا کہ

عاقبت نااندیش عناصر صرف سیاست برائے اقتدار کیلئے ملک و قوم کی تقدیر کو داؤ پر لگا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کسی بھی انارکی یا افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ملک کو استحکام کی ضرورت ہے

انتشار کی نہیں،عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کسی کو ملک کے تابناک مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے

About The Author