دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں فکسڈ کے ساتھ موبائل رمضان بازار کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چاروں اضلاع میں چیف سیکرٹری کے اہداف کی تکمیل،ریونیو معاملات میں بہتری کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کردئیے گئے.

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک،سید موسی رضا،شہباز حسین،عدنان محمود اعوان کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور اور دیگر افسران شریک تھے۔اجلاس میں ریونیو،پرائس کنٹرول،احساس راشن رعایت پروگرام اور دیگر معاملات پر احکامات جاری کئے گئے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے احساس کفالت پروگرام میں خواتین سے مالی امداد میں ناجائز کٹوتی،سہولیات کا فقدان اور خواتین کی تذلیل کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو کارروائی کے احکامات جاری کئے۔

کمشنر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں اشیائے خوردونوش کے مناسب نرخ متعین کرکے پورے ضلع میں ایک ہی کلرسکیم اور سائز کے نرخنامے تیار کرکے دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائے جائیں۔

وال چاکنگ کے خاتمہ کے ساتھ بند سٹریٹ لائٹس فعال کرائی جائیں۔تعلیمی اداروں کے باہر روڈ کراسنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔چیف سیکرٹری کے انیشیٹوز پر عملدرآمد کرایا جائے۔کھاد،گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل کو روکا جائے۔

رمضان بازاروں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ قیمتوں کے ذریعے عوام کو معاشی ریلیف دلایا جائے۔

عوامی مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز شہر میں بھانوں کی موجودگی،وال چاکنگ اورترپال کے بغیر عمارتی میٹریل لانے والوں کے

خلاف دفعہ 144 نافذ کرکے سخت کارروائی کریں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. پرنسپل ادارہ نے ان کا استقبال کیا.

اس موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے سپورٹس گالا کے پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی.

انہوں نے کہاکہ نصاب کے ساتھ سپورٹس تعلیمی اداروں میں ضروری ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،

سکول سطح پر جنوبی پنجاب گیمز کا انعقاد پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی ہے

ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ میں یوسی سطح پر کھیلوں کے میدان آباد کئے جارہے ہیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

پوسٹ گریجویٹ کالج بلاک 17 ڈیرہ غازیخان میں نئے بی ایس بلاک کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے منصوبہ کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا.

منصوبہ پر ایک کروڑ 12 لاکھ روپے خرچ ہوں گے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے اپنے فنڈز سے ادارہ کو فوکس کیا،

پرنسپل،اساتذہ اور طلباء نے تعمیراتی کام شروع کرانے پر مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی کا شکریہ ادا کیا.

پرنسپل کالج نے کہاکہ ادارہ میں بی ایس بلاک کی اشد ضرورت تھی جسے مدنظر رکھتے ہوئے مشیر وزیر اعلی نے خصوصی دلچسپی لی.

مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ تعلیمی معیار اور سہولیات کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے

انہوں نے کہاکہ ادارہ میں طلباء کی تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر توجہ دی جائے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھابھی ان کے ہمراہ تھے.

ڈپٹی کمشنرنے ٹراما سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور داخل مریضوں کی عیادت کی. ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا

اور مریضوں و
لواحقین سے معلومات لیں. اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن نے طبی سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی.

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے،داخل مریضوں کو تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں

،ہسپتال میں صفائی اور دیگر معاملات مزید بہتر کئے جائیں،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف باقاعدہ یونیفارم میں ملبوس رہیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان کے شہید بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر کی سات رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

جس کے چیئر پرسن ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ریٹائرڈ فاروق احمد مقرر کئے گئے ہیں۔

ایڈوائزری کمیٹی کا تعارفی اجلاس منیجر بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید کے آفس میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ

دکھی انسانیت کی خدمت اور دفتری امور کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ایڈوائزری کمیٹی کے تعارفی اجلاس میں منیجر ثریا مجید رانا،

چیئرپرسن فاروق احمد،شیخ محمد شفیع،محمد رمضان دانی اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں ایڈوائزری کمیٹی کو فعال کرتے ہوئے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرانے،

اراکین کی تعداد بڑھانے سمیت دیگر امور پر فیصلے کئے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ایجوکیشن کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیروزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے سنگ بنیاد رکھا.

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، ڈی او ایجوکیشن، ایکسیئن بلڈنگز اور دیگر افسران موجود تھے.

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہاکہ ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیر 24ماہ کی مدت میں مکمل ہو گی

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی تعلیم کے شعبہ کی بہتری پر خصوصی توجہ ہے.

انہو ں نے کہاکہ ایجوکیشن کمپلیکس کی عمارت بوسیدہ ہوچکی تھی اور نئی عمارت کی تعمیر ضروری تھی.

زرتاج گل وزیر نے کہاکہ اگر ہم افسران او رملازمین کو سہولیات دیں گے تو وہ بہتر کام کر سکیں گے.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے ایجوکیشن کمپلیکس مکمل کیا جائیگا

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کا ایجوکیشن اور صحت کے شعبوں پرفوکس ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہرعابد حسین نے کہا ہے کہ

حیات خان نامی شخص صاحب خاں ڈرائیور کے ساتھ ملکر400 بوری یوریا بلوچستان سمگلنگ کرنا چاہتا تھا

جسے ناکام کرتے ہوئے ٹرک اور کھاد کو بحوالہ پولیس کرکے استغاثہ برائے اندراج ایف آئی آر جمع کرادیاگیاہے۔ کمشنر ڈیرہ

غازی خان کی ہدایت پر کھاد کی پنجاب سے بلوچستان سمگلنگ روکنے کیلئے ڈائریکٹر زراعت مہرعابد حسین اور پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام اللہ کی سربراہی میں راکھی

گاج پر چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کے مطابق کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہاہے۔

مہر عابد حسین نے بتایاکہ پنجاب سے خیبرپختونخواہ کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے راکھی گاج کی طرز پر ترمن چیک پوسٹ، تحصیل تونسہ پرمحکمہ زراعت کے

اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جو مستعدی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ کی انتظامیہ نے چوٹی زیریں میں گٹر لائنوں کی صفائی کراکے نکاسی آب کا مسئلہ حل کرادیا ہے،

چوٹی زیریں میں سوریج کے گٹروں کی عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے سے گلیوں اور سڑکوں پر جوہڑ بننے بارے پورٹل پر باقاعدہ شکایت کی گئی تھی

جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نکاسی آب بارے شکایت کو فوری دور کیا جائے،

جس پر عمل کرتے ہو ئے تحصیل انتظامیہ نے24گھنٹے کے اندر اضافی عملہ تعینات کرکے نہ صرف گٹر لائنوں کی صفائی کی بلکہ گٹروں سے ثومہ نکال کر نکاسی آب کے تسلسل کو بھی یقینی بنا دیا ہے،

چوٹی زیریں کے خورشید آباد،بھٹہ کالونی،فیض آباد،محلہ چنگوانی سے ملحقہ علاقوں سے نکاسی آب اور گٹروں کی صفائی ہونے پر

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کا شکریہ ادا کیا ہے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان میں خواتین پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

وزیر مملکت زرتاج گل وزیرنے پارک کا سنگ بنیاد رکھا،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری، حذیفہ قاسمی، محمود بھٹی،نعیم قریشی، بشری خانم اور دیگر موجود تھے.

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہاکہ پارک ڈی جی خان کی خواتین کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا تحفہ ہے،
16

ملین روپے کی لاگت سے دو ماہ میں پارک کو مکمل کیا جائیگا اوروزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے فنڈز سے پارک تعمیر کرا رہے ہیں،

وزیر مملکت نے کہاکہ یہ پارک صرف خواتین کے لیے ہی ہو گا

اورخواہش ہے پارک کی مالی، گیٹ کیپر، کینٹن وغیرہ پر تمام عملہ خواتین ہوں زرتاج گل وزیر نے پارک میں سکول کی بچیوں کے ساتھ پودے بھی لگائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک خدمت خلق کیلئے متحرک ہو گئے
وہ سائلین کے پاس خود چل کر گئے اورکھڑے رہ کر سائلین سے

درخواستیں وصول کیں انہوں نے سائلین کے مسائل غور سے سننے کے ساتھ درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنرنے درخواستوں پر پیشرفت سے آگاہ کرنے کیلئے سائلین کے رابطہ نمبر بھی خود نوٹ کیے انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کا بروقت حل ان کی اولین ترجیح ہے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری

4230لٹرملاوٹی دودھ،50لٹرایکسپائرڈبیوریجز،20کلو ملاوٹی لال مرچ،24کلو چائےکی پتی،30کلو ایکسپائرڈ بیکری پروڈکٹ تلف۔۔۔

پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،برگرپوائنٹ،کلچہ ہاوس،کریانہ سٹور سمیت179فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ47ہزار500روپے کے جرمانے عائد،144شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 19مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور

ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی خان میں ہوٹل،ملک شاپ،کریانہ سٹورز کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر11ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صوبائی وزیر خوراک حامد یار ہراج کی ہدایت پر خصوصی آپریشن جاری۔پنجاب فوڈاتھارٹی نے مظفرگڑھ میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی۔فوڈسیفٹی ٹیموں کے کوٹ ادو،چوک سرور شہید پر ناکہ لگاکر

جدید ترین لیکٹو سکین مشینوں سے دودھ کا معائنہ، 4130لٹرملاوٹی دودھ تلف کردیا۔اس بارے میں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہناتھاکہ موقع پر لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کیا۔

ناقص دودھ کوٹ ادو اور گردونواح سے مظفرگڑھ سپلائی کیاجارہاتھا۔ تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے سےہرصورت روکاجائےگا۔

عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں۔دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹورز پر کارروائی کرتے ہوئے5ہزارروپےکاجرمانہ

غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیااورساتھ ہی32لٹرفوڈپروڈکٹس کو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں سپرسٹورز ،کرہانہ سٹورز پر کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے جانے پر24ہزارروپے کا جرمانہ عائدکردیا

اور24کلوملاوٹی چائے کی پتی،10کلو کینڈیز،18لٹرکابونیٹڈڈرنک اور30کلو غیرمعیاری بیکری اشیاء موقع پر تلف کردی گئی۔

اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےہوٹل اور پان شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے17ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کیاگیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ملک شاپ اور کریانہ سٹورزپرکارروائی کرتے ہوئے13ہزار500روپےکاجرمانہ عائدکردیا

اور25لٹرایکسپائرڈبیوریجزکوتلف کردیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی ہوٹل،ملک شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور

ناقص انتظامات پر47ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا گیااور ساتھ ہی 100لٹرملاوٹی دودھ کو تلف کردیاگیا۔پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔

عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

علاقہ تھانہ کوٹ چھٹہ میں معصوم بچے پر تشدد کرنے پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ اور ایس ایچ او کوٹ چھٹہ کو

وقوعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے خود جائے وقوعہ کا وزٹ کیا۔

ڈی پی او محمد علی وسیم لواحقین سے ملے اور انہیں یقین دلایا کہ تمام تر کاروائی قانون کے مطابق اور میرٹ پر ہو گی۔

نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ چھٹہ میں مقدمہ نمبر 261/22 فی الفور درج کر دیا گیا تھا۔

جبکہ زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر کے اس کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا تھا۔

کچھ شواہد ملے ہیں جس سے جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بچوں سے زیادتی اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ کے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

About The Author