دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت کے آبی ماہرین کا دس رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا

وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

بھارت کے آبی ماہرین کا دس رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا

وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

دس رکنی بھارتی آبی ماہرین کا وفد کل اسلام آباد میں پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات میں شریک ہو گا۔

پاکستان کی نمائندگی کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

مہرعلی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چناب پر چھ سو چوبیس میگا واٹ کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن پر اعتراض ہے،

مقبوضہ کشمیر میں دریائے پونچھ پر پندرہ میگا واٹ کے مانڈی منصوبے پر بھی مذاکرات میں اعتراض اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر چوبیس میگاواٹ کے نیموں چلنگ کے ڈیزائن پر بھی اعتراض کیا جائے گا۔

پاکستان دریائے سندھ پر انیس میگاواٹ کے ٹربوک شیوک منصوبے پر اعتراض اٹھائے گا۔

بھارتی وفد اجلاس کے بعد چار مارچ کو بھارت روانہ ہوجائے گا۔

About The Author