دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان کے قوم پرست رئنما ڈاکٹرعبدالحی بلوچ سڑک حادثے میں جان بحق

حادثہ آج اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹرعبدالحی بلوچ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں فیصل آباد سے بہاولپور روانہ ہوے

بلوچستان کے قوم پرست رئنما ڈاکٹرعبدالحی بلوچ بہاولپورکے قریب سڑک حادثے میں جان بحق ہوا -یہ حادثہ آج اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹرعبدالحی بلوچ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں فیصل آباد سے بہاولپور روانہ ہوئے
ڈاکٹرعبدالحی بلوچ فیصل آباد میں قوم پرست رہنماوں کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے گئے تھے
یہ کانفرنس کل شام کو ختم ہوئی  جس کے بعد وہ آج بہاولپور جارہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے
کوئٹہ میں ڈاکٹرعبدالحی بلوچ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ انکی تدفین کل آبائی علاقے چلگری بھاگ ناڑی میں ہوگی
ڈاکٹرعبدالحی بلوچ 1945 میں بلوچستان کے ضلع بولان کے تحصیل بھاگ ناڑی کے علاقے چلگری کے علاقے میں پیداہوئے تھے
اور انہوں نے بنیادی تعلیم چلگری سے حاصل کی اور ایف ایس سی مستونگ سے کی جبکہ ایم بی بی ایس ڈاو یونیورسٹی کراچی سے کی

دوران طالب علمی انہوں نے سیاست کاآغاز کیا اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( بی ایس او ) کی بنیاد رکھی
اور 1970 میں نیشنل عوامی پارٹی کے ٹیکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوے تھے
لیکن جب 1974 میں پاکستان کا آئین متفقہ طور پر بنا توبلوچستان خیربخش مر ی اور ڈاکٹرعبدالحی بلوچ نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کردیاتھا
تاہم انہوں نے 1989 میں بلوچستان یوتھ موومنٹ کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنالی
لیکن 1988میں نیشنل آلائنز بنائی جس کے صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اکبرخان بگٹی تھے اور ڈاکٹرعبدالحی بلوچ نےبطور جنرل سیکرٹری اپنے فرائض سرانجام دیے
جس کے بعد انہوں نے بلوچستان نیشنل موومنٹ بنائی جس میں سابق وزیراعلی سردار اخترجان مینگل صدر اور داکٹرعبدالحی بلوچ نائب صدر منتخب ہوے
جبکہ 1990 دہائی متحر مہ بے نظیر کے دور حکومت میں ڈاکٹر عبدالحی بلوچ بلوچستان سے سنیٹرمنتخب ہوے
انہوں ے 2005 پاکستان نیشنل پارٹی کے ساتھ انظمام کیا اور نیشنل پارٹی کی بنیاد رکھی تاہم 2008 میں اختلافات شروع ہوے جس کے باعث 2009 ڈاکٹر مالک بلوچ پارٹی کے مرکزی صدر بنے
جس پر انہوں نے بعد مین اپنا راستہ الگ کرلیا اور 2017 میں سابق سیاسی وقبائلی رءنما میر بلخ شیر مزاری کی جماعت پاکستان نیشنل ڈیموکراٹک پارٹی کی نہ صرف الیکشن کمیشن کے ساتھ دوبارہ رجسٹریشن کروائی بلکہ اس کے مرکزی صدر بھی منتخب ہوے تھے
اور گذشتہ روز انہوں نے پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ترقی پسندوں کی ایک سمینار میں شرکت کے بعد بہاولپور چلے گئے تھے جہاں سے وہ آج اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ لودھراں جارہے تھے کہ راستے میں انکی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ڈاکٹرعبدالحی اور انکے ساتھی کا انتقال ہوا
انکی میت کل صبع آبائی علاقے بھاگ چلگھری لائی جاے گیا جہاں ایک بجے کےبعد انکی میت کی تدفین ہوگی

About The Author