نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل کا میلہ لاہور میں سجنے کو تیار، پولیس کے انتظامات مکمل

نجی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک ٹیموں کو لیجانے اور واپس لانے کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی

پی ایس ایل کا میلہ لاہور میں سجنے کو تیار،،، پولیس نے انتظامات مکمل کرلیے

نجی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک ٹیموں کو لیجانے اور واپس لانے کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی

سٹی ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل میچز کا ٹریفک ایڈوائزری پلان بھی ترتیب دے دیا

لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں

سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں اور شائقین کرکٹ کےلیے ٹریفک ایڈوائزری پلان مرتب کرلیا

مجموعی طور پر گیارہ ڈی ایس پیز، نوے انسپکٹرز سمیت سات سو سے زائد ٹریفک وارڈنز کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر اپنے فرائض سر انجا دینگے۔

شائقین کرکٹ کےلیے پانچ پارکنگ سٹینڈز بنائے جائیںگے،،، جہاں سے قذافی سٹیڈیم تک فری

شٹل سروس چلائی جائے گی۔ کینال روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گیں

مزنگ فیروز پور روڈ سے قصور،والٹن روڈ اور کینٹ جانے والی ٹریفک کو مسلم ٹاؤن موڑ سے جانب وحدت روڈبجھوایا جائےگا۔

ایل پی جی، ایل این جی اور سی این جی سلنڈرز والی گاڑیوں کا پارکنگ میں داخلہ ممنوع ہوگا

جبکہ شناختی کارڈ، ٹکٹیں اور کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر سٹیڈیم میں انٹری نہیں ہوگی،

دوسری جانب ٹیم کی اسٹیڈیم آمد ورفت کے دوران ملحقہ روٹس پر ٹریفک بھی بند رہےگی

آج پولیس کی کھلاڑیوں کی قیام گاہ سے قذافی سٹیڈیم آمد کے دوران روٹ پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی ریہرسل بھی کی گئی

ریہرسل کے دوران ٹیموں کے روٹس اور ملحقہ سڑکیں ٹریفک کےلیے بند کردی گئیں،

About The Author