ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان کا سی ڈی اے چیئرمین کو دھرنے کے مقام کا دورہ کرنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں نے یہ اندازہ لگانے کیلئے کہ بارش اور بدلتے موسم کے حوالے سے شرکاء کو کیا امداد فراہم کی جاسکتی ہے
اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں نے یہ اندازہ لگانے کیلئے کہ بارش اور بدلتے موسم کے حوالے سے شرکاء کو کیا امداد فراہم کی جاسکتی ہے، چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام پر جانے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی ہے ۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات سے بارش جاری ہے اور دھرنے کے شرکا نے رات بھی بارش میں گزاری ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر ، زیریں خیبرپختونخواہ اوربالائی/وسطی پنجاب کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب کےا ضلاع میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرکے بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکا ن ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے علاوہ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

About The Author