لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے کاونٹ ڈاون کا آغاز ہو گیا
قذافی اسٹیڈیم پر پی ایس ایل اور قومی کرکٹرز کے بڑے بڑے فلیکس لگ چکے، فین زون بنانے کی بھی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں
پاکستان کا سپر کرکٹ میلہ،،، قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اطراف میں پی ایس ایل کے رنگ بکھر گئے
پی سی بی ہیڈکوارٹر کے باہر کھلاڑیوں کے پورٹریٹ کے ساتھ،، کاونٹ ڈاون مشین بھی لگ گئی
تاریخی اسٹیڈیم کی بیرونی دیواروں کو کرکٹ ہیروز کی فلیکسز سے سجایا گیا ہے،
شائقین کرکٹ کہتے ہیں لاہور اور کراچی میں میچز کے دوران قومی و غیرملکی کھلاڑیوں کو
قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا
"اس بار کراچی اور لاہور میں میچ ہونگے دیکھنے جائینگے،، اسلام آباد یونائیٹیڈ جیتے گی اس کا کپتان بہت اچھا ہے،، پرفارم کررہا ہے”
قد آور پورٹریٹس کے قریب ہی فین زون میں بیٹ اور وکٹوں کے بڑے ماڈلز بھی بنائے گئے
ہیں،،، نوجوان کرکٹرز پرامید ہے کہ چئیرمین پی سی بی انڈر نائنٹین کرکٹ لیگ کرانے کا
وعدہ جلد پورا کریں گے
"
انڈر نائنٹین کی بھی لیگ ہونی چاہیے اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا ،، فین زون بنایا ہے اچھی بات ہے”
پی ایس ایل کے میچز اور فین زون کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلیے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا،، جس میں شائقین کو ہر ممکن سہولیات دینے پر اتفاق ہوا
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی