نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مری میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار نکلا۔

اس کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔ ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ

آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کیلئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

About The Author