نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال لاہور سے ڈسچارج کردیا گیا

سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے

لاہور: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیاہے ۔  سابق وزیراعظم نوازشریف کی رضامندی سے ڈسچارج سلپ بنادی گئی۔

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کی مرضی سےڈسچارج کیاجارہاہے۔

آج صبح  خبر آئی تھی کہ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے جس کے لیے ایمبولنس سروسز اسپتال پہنچا دی گئی ہے۔

نواز شریف کے لئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق نواز شریف نے سروسز اسپتال سے شفٹ ہونے کا اظہار کیا ہے تاہم اس سے پہلے سابق وزیراعظم کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا سامان بھی پیک کرلیا گیا تاہم ڈاکٹر کی ٹیم چیک اپ کے بعد حتمی رائے دے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو طبیت ناساز ہونے پر22 اکتوبر کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیکل ٹیسٹ میں نوازشریف کے پلیٹلٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم پائی گئی تھی۔

سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔

میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل ہے۔

About The Author