نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کر دیا گیا

ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق شہر میں سموگ کی شدت کے پیش نظرفیصلہ کیا گیا

لاہور میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کر دیا گیا

ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق شہر میں سموگ کی شدت کے پیش نظرفیصلہ کیا گیا۔۔۔

ویلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ کے مطابق ایسی کوئی پبلک ٹرانسپورٹ جسے وکس کا سرٹیفکیٹ حاصل نہیں، لاہور میں داخل نہیں ہو سکے گی

آئندہ تین ماہ بائیس مارچ دو ہزار بائیس تک پنجاب میں گاڑیوں کی مینول انسپیکشن بند رہے گی

تمام سرکاری گاڑیاں وہیکل انسپیکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سٹیشنز سے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گی

ٹریفک پولیس بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے کاغذات ضبط کرے گی،

سرکاری گاڑیوں کے ضبط شدہ کاغذات مستند فٹنس سرٹیفیکیٹ کے حصول تک تحویل میں رہیں گے

فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد ضبط شدہ کاغذات متعلقہ محکمے کے سیکرٹری کے حوالے کیے جائیں گے۔۔۔

About The Author