لاہور میں ٹھوکر اور بابو صابو موٹروے کے درمیان گاڑیاں حادثے کا شکار
چودہ افراد زخمی اور 3 لوگ موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔
ٹھوکر اور بابو صابو موٹروے کے درمیان گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں، دھند کے باعث چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث چودہ افراد زخمی اور 3 موقع پر جان کی بازی ہار گئے،،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چھ افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے
جبکہ چار افراد کو طبی امداد دے دی گئی ہے۔،،،دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں
قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمی
افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،