نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرینوں کے ساتھ ڈائننگ کار نہ ہونے پر مسافروں کومشکلات کا سامنا

طویل سفر کرنیوالے ریل گاڑیوں میں کھانے پینے کی سہولت سے محروم ہیں

ٹرینوں کے مسافر نئی مشکل کا شکار ہو گئے،، طویل سفر کرنیوالے ریل گاڑیوں میں کھانے پینے کی سہولت سے محروم ہیں

متعدد ٹرینوں کے ساتھ ڈائننگ کار نہیں چلائی جا رہی

لاہور سے کراچی، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ، ملتان سمیت دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرینیں بغیر ڈائننگ کار کے ٹریک پر رواں دواں

پاک بزنس، جعفر ایکسپریس اور عوام ایکسپریس سمیت دیگر کو بھی ڈائنگ کار مہیا نہیں کی جا رہی

ٹرینوں کے ساتھ ڈائننگ کار نہ ہونے پر مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کی سہولت دستیاب نہیں،، کہتے ہیں

دوران سفر اسٹیشنز پر گاڑیاں بہت کم وقت کیلئے رکتی ہیں، اس لئے کچھ خریدنا ممکن نہیں ہوتا

 مسافر، ڈائننگ کار بہت اچھی سہولت ہوتی تھی جس میں فریش کھانا مل جاتا ہے لیکن نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی ہے

مسافر کہتے ہیں ریلوے حکام ڈائنگ کار فوری بحال کریں تاکہ ان کا سفر پر سکون اور آرام دہ گزرے
مسافر، ڈائنگ کار کی وجہ سے بہت سہولت ہو جاتی ہے بچوں کو باہر نہیں لینا سکتے پچھلی دفعہ تو ہمیں پانی بھی نہیں ملا

ریلوے حکام کے مطابق نئے ٹینڈز کیلئے ورکنگ مکمل ہو چکی، ایس اوپیز طے ہوتے ہی ڈائننگ کار دوبارہ بحال کر دی جائے گی

About The Author