ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر
بطور احتجاج لیگ سے دستبردار ہو گئے۔
بولے ،، انہیں سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں
پی ایس ایل سیون کے لیے پشاور زلمی نےکامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس
کے بعد ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ‘شاید اب ٹیم میں انکی ضرورت نہیں رہی ، بولے ،، انہیں سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں۔
انہوں نے کہا کہ جب انکی کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ میں آئی تو انہیں حیرانی ہوئی، پرفارمنس کی بنیاد پر گولڈ کیٹیگری کا مستحق تھا لیکن انہیں سلور میں منتخب کیا گیا۔
کامران اکمل نے مزید کہا کہ انکا نہیں خیال کہ انہیں پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے۔
پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ وہ کامران اکمل کو مینٹور بنانا چاہتے تھے۔
کامران اکمل کو اتنے ہی پیسے ملنے تھے جتنے بڑی کیٹیگری والے کھلاڑی کو ملنے تھے۔
بولے ،، وہ کامران اکمل سے دوبارہ بات کریں گے۔ امید کرتے ہیں کہ وہ مان جائیں گے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی