ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بلوچستان 138 کلومیٹر طویل کشادہ روڈ پر کام کی رفتار تیز تر کردی گئی۔تین پیکجز میں روڈ کو اڑھائی سال میں مکمل کیا جائیگا
جس پر ساڑھے دس ارب روپے خرچ ہوں گے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید نے زیر تعمیر منصوبہ کا معائنہ کیا
اور افسران سے بریفنگ لی.وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے پنجاب اور بلوچستان کے مکینوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے
تونسہ سے چھپر بلوچستان براستہ بارتھی138 کلومیٹر روڈ پر دس ارب 48 کروڑ پچاس لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔
کمشنر ذیشان جاوید نے معائنہ کرتے ہوئے کشادہ روڈ کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،
اے سی تونسہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ایس ای ہائی ویز شیخ اعجاز نے منصوبہ بارے بریفنگ دی۔کمشنر نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ بین الصوبائی کشادہ روڈ کو جلد مکمل کیا جائے۔روڈ میں آنے والی رودکوہیوں کیلئے پل بھی تعمیر ہوں گے
کمشنر نے روڈز کی تکمیل میں رکاوٹ بننے والے بجلی کے پول کو جلد منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
کمشنر ذیشان جاوید نے روڈ کی کمپیکشن اور دیگر معیار کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی روڈ سے پنجاب اور بلوچستان کے فاصلے سمٹ جائیں گے پہاڑوں کو کاٹ کر کشادہ روڈ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔
ہائی ویز کی نگرانی ایف ڈبلیو اور پراجیکٹ اڑھائی ماہ میں مکمل کرے گا
کمشنر نے چوکی والا تا اٹامک انرجی اور زین تا بارتھی روڈ پر بھی بریفنگ لی اور کہا کہ منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان قومی سطح کے کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔
محکمہ کھیل اور امور نوجوانان پنجاب کی زیر نگرانی 12 روزہ میر چاکر اعظم رند گیمز 21 دسمبر سے شروع ہوں گی
ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن نے بتایا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس میں 21 سے 24 دسمبر تک پاکستان واپڈا،پاکستان آرمی،
پاکستان نیوی اور پاکستان ائیر فورس پنجاب اور خیبرپختونخوا کی قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 25 دسمبر کو ڈیرہ غازی خان کے نوتعمیر شدہ آسٹروٹرف گراؤنڈ میں
قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان وائٹ اور پاکستان گرین کے درمیان ہاکی میچ کھیلا جائے گا۔27سے 30 دسمبر تک ڈیرہ غازی خان،مظفرگڑھ، لیہ، تونسہ ملتان،بہاولپور
اور بلوچستان درگ کی ٹیموں کے مابین شوٹنگ والی بال کے مقابلے ہوں گے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے تعاون سے 31 دسمبر کو ملک بھر کے
منتخب نامی پہلوانوں کے مابین شاہ سلیمان سٹیڈیم تونسہ میں جوڑ پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے سپورٹس کو ترقی ملے گی اور ڈیرہ غازی خان کا دنیا میں مثبت امیج پیدا ہوگا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی ہفتہ گیارہ دسمبر کو ساڑھے دس بجے دن ڈائیوو بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کے نزدیک خانہ بدوش بستی
میں جاکر پولیو مہم کا افتتاح کریں گے۔
یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی نے یہاں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ مہم کا باقاعدہ آغاز 13 دسمبر سے ہوگا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیر اہتمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ڈیرہ غازیخان میں ہنر روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا
جس کا افتتاح مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف خان پتافی اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کیا
اس موقع پر ریجنل منیجر پی وی ٹی سی طارق بیگ،ایریا منیجر عنصر محمود،چیمبر آف کامرس ڈیرہ کے سابق سینئر نائب صدرطارق اسماعیل،سیکرٹری جنرل ملک محمد مجاہد،پرنسپل ڈی جی خان ظہیر احمد،پرنسپل تونسہ محمد اظہر قسمانی
ایگزیکٹو ممبر بی او ایم پروفیسر سجاد احمد،ڈاکٹر نجمہ شاہین، سینئر ایڈمن اکاؤنٹ آفیسر عمر مجتبیٰ لغاری اور دیگر مہمانان موجود تھے
ہنر روزگار میلہ میں ڈیرہ غازیخان کے بڑے صنعتی اداروں الغازی،ڈی جی سیمنٹ،سن کراپ گروپ،تحفظ،نصوحہ گروپ،نیو ایج کیبلز اور دیگر نے سٹال لگائے
اور ادارہ سے فارغ التحصیل طلباء نے بھی اپنے شروع کر دہ کاروبار کے سٹال لگائے ہنر روزگار میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے
مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ کے 34اضلاع میں ہنر روزگار میلہ منعقد کیا جا رہا ہے
جس میں چیمبر آف کامرس کا بھر پور کردار ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ کے صنعتی،تجارتی ادارے وی ٹی آئی کے فارغ التحصیل طلبہ کو ملازمت میں ترجیح دیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کاٹیج انڈسٹری کو بھرپور سپورٹ کر رہی ہے
اور خاص طور پر ووکیشنل اداروں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ
یوتھ نے اس ملک میں تبدیلی لانی ہے اور یہ پلیٹ فارم وی ٹی آئی بچوں کے لئے ایک نعمت ہے اور اس ادارے سے فارغ التحصیل طلبہ ریسکیو 1122اور ہسپتالوں میں مفید خدمات سرانجام دے رہے ہیں
قبل ازیں ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر مس فرح بشیر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ چیمبر ڈیرہ کی کاروباری خواتین اور کاٹیج انڈسٹری کے فر و غ کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے
اور وی ٹی آئی کی مکمل سپورٹ کرے گا ریجنل منیجر پی وی ٹی سی ساؤتھ پنجاب محمد طارق بیگ نے ہنر روزگار میلہ اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے اغراض و مقاصد سے شرکاء تقریب کو آگاہ کیا
اور ہنر روزگار میلہ میں حصہ لینے والی وی ٹی آئی ٹیم اور سٹال ہولڈر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ
معاشرے کے مخیر حضرات اور بڑے کاروباری ادارے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء و طالبات ایمپلائمنٹ کے حوالے سے سپورٹ کرتے ہیں
معاشرے کا انتہائی مفید شہری اور کاروباری بنا سکتے ہیں اس تقریب میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے تونسہ کے شہریوں کیلئے ایک اور بڑی سہولت،رود کوہی سنگھڑ کے کناروں کو فلڈ بند بناکر شہر کو اداروں کے ساتھ
منسلک کرنے کیلئے طویل پل اور دورویہ سڑک کی تعمیر شروع کردی گئی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید نے پل سمیت تونسہ کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ٹیوٹا سنٹر کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ہسپتال کی تکمیل کیلئے 31 دسمبر حتمی تاریخ مقرر کردی۔
ٹائم لائن پر پورا اترنے میں ناکامی پر تعمیراتی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے کمشنر ذیشان جاوید نے تونسہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
تونسہ شہر کے نزدیک سنگھڑ رود کوہی کو عبور کرنے کیلئے 1340 فٹ طویل کشادہ پل تعمیر ہوگا اور دونوں اطراف پر چار کلومیٹر دو رویہ سڑک بھی بنے گی۔
روڈ پر ہیلی پیڈ بنایا جائیگا۔ترمیمی منصوبہ پر سات کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنرنے زیر تعمیر پل اور روڈ کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پل اور روڈ کی تعمیر سے تونسہ شہر کو پبلک انسٹی ٹیوشنز اور مین روڈ سے ملایا جائیگا
جس سے سپورٹس سٹیڈیم،ووکیشنل انسٹیٹیوٹ،ریسٹ ہاؤس،چڑیا گھر،تحصیل کمپلیکس اور دیگر اہم اداروں تک پیدل اور گاڑیوں پر رسائی آسان ہو جائے گی۔
پراجیکٹ کی تکمیل سے تونسہ شہر اور اہم سرکاری اداروں تک فاصلے کم ہوجائیں گے۔کمشنر نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ
دو رویہ سڑک کی تکمیل کیلئے تجاوزات اور حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں منصوبہ کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔
کمشنر ذیشان جاوید نے زیر تعمیر ٹیوٹا سنٹر،لالو دائرہ شاہ سپر،ریسٹ ہاؤس،ای لائبریری،ٹی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
ایکسیئن انہار ظفر بودلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تونسہ میں روڈ سے 25 ہزار فٹ رائٹ سائیڈ لالو دائرہ شاہ فلڈ بند تعمیر کیا جارہا ہے
جس سے سرکاری ادارے اور کناروں پر موجود آبادی سیلاب سے محفوظ ہو جائے گی۔رود کوہی کی بائیں سائیڈ کو پتھر لگا کر سپر تعمیر کیا جارہا ہے
جس سے تونسہ شہر محفوظ ہو جائیگا منصوبہ پر ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی اور منصوبہ اگلے سال 30 جون تک مکمل کیا جائیگا۔
تونسہ میں ای لائبریری کے معائنہ کے دوران بتایا گیا کہ چھ کروڑ دس لاکھ روپے سے جدید ای لائبریری کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے
جسے 30 جون تک مکمل کیا جائے گا۔سول وٹرنری ہسپتال کو مناسب جگہ پر منتقل کیا جائیگا اور پہلے سے موجود عمارت کی تزئین و آرائش کرکے ای لائبریری کیلئے استعمال میں لائے جائے گی۔
ای لائبریری کے قیام سے شہریوں کا کتب بینی اور مطالعہ کا شوق پورا ہوسکے گا۔نصابی تعلیم اور ملازمت کیلئے مقابلہ کے امتحان کی بہتر تیاری ممکن ہوسکے گی۔
کمشنر ذیشان جاوید نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے گائنی بلاک کا بھی دورہ کیا اور شکستہ فرش کی تبدیلی کیلئے سکیم تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں
انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات کے ساتھ ڈاکٹرز کی موجودگی،ادویات کی فراہمی اور دیگر اموربارے بھی معلومات لیں۔
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسدچانڈیہ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،ایس ای ہائی ویز شیخ اعجاز
ایکسئین بلڈنگز محمد وقاص اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان چودھری اظہر یوسف نے کہا ہے کہ انسانوں کے بنیادی حقوق سے آگاہی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے
خصوصا خواتین سے امتیازی سلوک کا خاتمہ بہت ضروری ہے.
انسانی حقوق کے حوالے سے صنعت زار سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ
حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ہے اور خواتین کووراثت کی منتقلی سمیت دیگر اقدامات کیے گئے ہیں.
ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء الدین، منیجر صنعت ز ار ملک محمد اکرم، منیجر بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا، منیجر ورکنگ ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ کے علاوہ
مولانا جمال عبدالناصر، ظفر شاہ، آصف نقوی اور رحمت رضا کھوسہ سمیت اقلیتی نمائندے سلیم الیاس نے بھی موضوع کی مناسبت سے خطاب کیا.
تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی و استحکام کیلئے دعابھی کی گئی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ورلڈ ماونٹیں ڈے منانے کے لیے پاکستان بھر سے سیاحوں نے جنوبی پنجاب میں پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان کا رخ کیا۔
پوری دنیا میں پہاڑوں کی خوبصورتی اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ورلڈ ماونٹین ڈے ۱۱ دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف سیاح و بائیکر، وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ بائیکرز کلب کے روح رواں ڈاکٹر سید مزمل حسین کی سربراہی میں
پاکستان بھر سے پچاس سے زیادہ بائیکرز پر مشتمل ایک ریلی ملتان سے آج روانہ ہوئی اور دوپہر کو ڈیرہ غازی خان پہنچی جس کا استقبال ڈیرہ غازی خان کی سیاح برادری نے نہایت جوش و خروش سے کیا۔
ہمایوں ظفر جسکانی، حاجی عبداللہ نواز، پروفیسر شعیب رضا، ملک عدیل احمد،حبیب اللہ بلوچ،الطاف حسین و دیگر نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
یہ ریلی ڈیرہ غازی خان نے جام پور روانہ ہوگئی جہاں ولرڈ ماونٹین ڈے کی مناسبت سے ایک شاندارمعلوماتی و تفریحی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے،
جامپور اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں سے بھی بائیکرز کی مزید تعداد اس ریلی کا حصہ بنے گی اور سو سے زیادہ بائیکرز پر مشتمل اگلی صبح یہ ریلی کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ درہ کہا
تک جائے گی اور وہاں تمام شرکاء پاکستان کا قومی ترانہ پڑھیں گے اور قومی پرچم لہرائیں گے۔
اس ریلی کا مقصد جنوبی پنجاب کے پر کشش پہاڑی سلسلہ کوہ سلیمان کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے۔
جس سے نہ صرف اس علاقے کی شناخت میں اضافہ ہوگا بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ وسیب ایکسپلورراور کراس روٹ کلب کی جانب سے 2017 سے کوہ سلیمان میں
ورلڈ ماؤنٹین ڈے کا ایونٹ منایا جا رہا ہے۔ نا صرف ماؤنٹین ڈے بلکہ یوم آزادی، یوم پاکستان، یوم کشمیر، عید و بقر عید کی تعطیلات اور انکے علاوہ بھی گاہے بگاہے کوہ سلیمان کے مختلف حصوں میں
سیاحتی سرگرمیاں سارا سال ہی جاری رہتی ہیں۔ ان پانچ سالوں میں سیاح حضرات نے فورٹ منرو، سخی سرور، یکبہء، مبارکی، زندہ پیر، ماڑی، مٹ چانڈیہ، بارتھی،
گربن، گلکی و دیگر مقامات کے متعدد بائیک ٹورز کیے ہیں جن میں ہمیشہ سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے کوہ سلیمان میں فروغ سیاحت کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
گزشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر ان بائیکرز نے کوہ سلیمان ضلع راجن پور کے سیاحتی مقام ماڑی کا میگا ایونٹ کیا تھا
جس میں اسی تعداد کے قریب شرکا تھے۔ اس سال مارچ کے مہینہ میں ڈاکٹر مزمل حسین نے عبد الرحمن پالوا بھاء، عدنان بھٹی صاحب، رانا شیر دل، علی احمد احمدانی کے ہمراہ درہ کاہا کا دورہ کیا
اور مزارِ صحابی حضرت سہل بن عدی رضی اللہ عنہ پر حاضری دی۔ الحمدللہ بہت روحانی دورہ تھا۔ اسی موقع پرانہوں نے فیصلہ کیا کہ
اس سال ورلس ماؤنٹین ڈے ایونٹ اسی مقام پر رکھا جائے۔
سیاح احباب بالخصوص جامپور کی سیاحتی برادری سے مشاورت کے بعد کاہا سلطان میں پہاڑوں کا عالمی دن منانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کی طرف سے ایک اور عوامی وعدہ کی تکمیل کردی گئی۔
پرانا تھانہ صدر تا بزدار کالونی براستہ نیو ماڈل ٹاؤن روڈ کی بحالی کا آغاز کردیا گیا۔
مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی نے روڈ کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا۔
ساڑھے نو کروڑ روپے کی لاگت سے اہم رابطہ سڑک ایک سال کے اندر مکمل ہوگی۔مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی نے جلسہ سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے
اپوزیشن پر تنقید کے نشتر چلادئے انہوں نے کہا کہ سیاسی حریف رکاوٹوں کی بجائے عوامی فلاح کے منصوبوں میں ساتھ دیں۔مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ
عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست بے نقاب کردی کردی ہےڈیرہ غازی خان شہر پی ٹی آئی کا ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے
اور ہم عوامی خدمت کے بل بوتے پر بلدیاتی اور عام انتخابات بھی جیتیں گے۔مشیر اعلی کا جلسہ گاہ میں عوام کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان:مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی روڈ کے منصوبہ کی تقریب کے دوران شرکاء کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں
معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کوششیں تیز۔۔
16کنال اراضی پر سیوریج سے کاشت کی جانے والی مضر صحت سبزیاں ہل چلا کر تلف،
28کلو مٹھائی،25لٹر مصنوعی محلول اور 150لٹر مضر صحت دودھ تلف،،
ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،گیریژن پبلک سکول کی کینٹین سمیت292فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 1لاکھ54ہزارروپے کے جرمانے عائد،218شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولپور
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔
مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ناقص خوراک، ملاوٹی اشیاء کو جڑ سے اکھاڑنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےپنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے16کنال پر اگائی گئی
سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دیں۔کارروائی بستی آرائیہ اوچ شریف احمدپور ایسٹ بہاولپور میں کی گئی۔اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہناہےکہ16کنال پر زہریلے
پانی سے سیراب کی جانے والی گوبھی کو ہل چلا کر تلف کر دیا گیا۔پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر سخت پابندی عائدہے۔زہریلے پانی سے اگی سبزیوں میں شامل زہریلے مادے خوراک کا حصہ بن کر مختلف موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔
انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے صرف آؤٹ ڈور پلانٹس، پٹسن اور دیگر ڈیکوریشن پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں۔
جن علاقوں میں نہری یا ٹیوب ویل کا پانی دستیاب نہیں وہاں صرف غیر خوردنی فصلیں اگائیں۔عوام سے گزارش ہے کہ
ایسے صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو اطلاع دیں۔اسی طرح سےبہاولنگر میں ملک کولیکشن سنٹر اور ہوتل کو ناقص انتظامات پر 18ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،بیکریزکی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر 36ہزار روپے جرمانہ عائد کردئے گئے۔
صحت مند عوام،ترقی کرتا پنجاب کی ضمانت ہے۔معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک اولین ترجیح ہے۔
اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں بیکری،کریانہ سٹور،مٹھائی،ہوٹل میں انتہائی ناقص انتظامات پر 40ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پرکریانہ سٹور،بیکری اور ہوٹل کو30ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹورپرغیر معیاری اشیاء پائے جانے پر5ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی لیہ میں گیریژن سکول کی کینٹین کی چیکنگ پر انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر5ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔
ورلڈ ماونٹیں ڈے منانے کے لیے پاکستان بھر سے سیاحوں نے جنوبی پنجاب میں پہاڑی سلسلے کوہ
سلیمان کا رخ کیا۔
پوری دنیا میں پہاڑوں کی خوبصورتی اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ورلڈ ماونٹین ڈے ۱۱ دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف سیاح و بائیکر، وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ بائیکرز کلب کے روح رواں ڈاکٹر سید مزمل حسین کی سربراہی میں
پاکستان بھر سے پچاس سے زیادہ بائیکرز پر مشتمل ایک ریلی ملتان سے آج روانہ ہوئی اور دوپہر کو ڈیرہ غازی خان پہنچی جس کا استقبال ڈیرہ غازی خان کی سیاح برادری نے نہایت جوش و خروش
سے کیا۔ ہمایوں ظفر جسکانی، حاجی عبداللہ نواز، پروفیسر شعیب رضا، ملک عدیل احمد و دیگر نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
یہ ریلی ڈیرہ غازی خان نے جام پور روانہ ہوگئی جہاں ولرڈ ماونٹین ڈے کی مناسبت سے ایک شاندارمعلوماتی و تفریحی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے
،جامپور اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں سے بھی بائیکرز کی مزید تعداد اس ریلی کا حصہ بنے گی اور سو سے زیادہ بائیکرز پر مشتمل اگلی صبح یہ ریلی کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ درہ کہا تک جائے گی
اور وہاں تمام شرکاء پاکستان کا قومی ترانہ پڑھیں گے اور قومی پرچم لہرائیں گے۔ اس ریلی کا مقصد جنوبی پنجاب کے پر کشش پہاڑی سلسلہ کوہ سلیمان کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے۔
جس سے نہ صرف اس علاقے کی شناخت میں اضافہ ہوگا بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
وسیب ایکسپلورراور کراس روٹ کلب کی جانب سے 2017 سے کوہ سلیمان میں ورلڈ ماؤنٹین ڈے کا ایونٹ منایا جا رہا ہے۔
نا صرف ماؤنٹین ڈے بلکہ یوم آزادی، یوم پاکستان، یوم کشمیر، عید و بقر عید کی تعطیلات اور انکے علاوہ بھی گاہے بگاہے کوہ سلیمان کے مختلف حصوں میں سیاحتی سرگرمیاں سارا سال ہی جاری
رہتی ہیں۔ ان پانچ سالوں میں سیاح حضرات نے فورٹ منرو، سخی سرور، یکبہئ، مبارکی، زندہ پیر، ماڑی، مٹ چانڈیہ، بارتھی، گربن، گلکی و دیگر مقامات کے متعدد بائیک ٹورز کیے ہیں
جن میں ہمیشہ سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے کوہ سلیمان میں فروغ سیاحت کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
گزشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر ان بائیکرز نے کوہ سلیمان ضلع راجن پور کے سیاحتی مقام ماڑی کا میگا ایونٹ کیا تھا
جس میں اسی تعداد کے قریب شرکا تھے ۔ اس سال مارچ کے مہینہ میں ڈاکٹر مزمل حسین نے عبد الرحمن پالوا بھائ، عدنان بھٹی صاحب، رانا شیر دل، علی احمد احمدانی کے ہمراہ درہ کاہا کا دورہ کیا
اور مزارِ صحابی حضرت سہل بن عدی رضی اللہ عنہ پر حاضری دی۔ الحمدللہ بہت روحانی دورہ تھا۔ اسی موقع پرانہوں نے فیصلہ کیا کہ
اس سال ورلس ماؤنٹین ڈے ایونٹ اسی مقام پر رکھا جاۓ۔
سیاح احباب بالخصوص جامپور کی سیاحتی برادری سے مشاورت کے بعد کاہا سلطان میں پہاڑوں کا عالمی دن منانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون