نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(وقائع نگار )

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رانا فراز احمد خان نون نے کہا ہے کہ سرائیکی وسیب کو جان بوجھ کر ہمیشہ محرومیوں اور پسماندگی کا شکار رکھا گیا

تمام وسائل اس خطے سے حاصل کیے جاتے ہیں اور خرچ تخت لاہور کی زیبائش وآرائش پر ہوتے ہیں

آئین پاکستان کے مطابق پانچویں وفاقی اکائی سرائیکی صوبہ کا قیام آٹھ کروڑ سرائیکی عوام کا بنیادی حق ہے اور اپنا یہ آئینی حق ہم لیکر رہیں گے

وہ جام پور میں اپنی مدد آپکے تحت بنائے جانے والے مولانا عبیداللہ سندھی پارک میں پودا لگانے کے بعد میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے

مرکزی صدر عنایت اللہ مشرقی سہرانی اتحاد کے سربراہ اور ایس ڈی پی ڈاکٹر ونگ کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی اور مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر طاہر بھٹہ بھی ان کے ہمراہ تھے

رانا فراز احمد نون نے کہا کہ ملکی معیشت کا تمام تر دارومدار زراعت پر ہے اور زرعی شعبہ میں کپاس گندم اور دیگر اجناس کی پیدوار میں سرائیکی خطہ کا اہم اور نمایاں کردار ہے

اسی طرح معدنیات کے حوالے سے بھی سرائیکی اضلاع کے پہاڑوں سے ہی ملکی معیشت کو فائدہ پہنچ رہا ہے

مگر پینے کے پانی اور صحت و تعلیم سمیت تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم بھی یہی خطہ ہے نیز دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب بہت بڑا صوبہ ہے جسکی بالا دستی پورے ملک پر چلی آرہی ہے

انتظامی لحاظ سے بھی اور تمام صوبوں میں توازن برقرار رکھنے کیلیے 23 اضلاع پر مشتمل سرائیکی صوبہ کا قیام ضروری ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ

ملک کی کوئی بھی سیاسی پارٹی سرائیکی صوبہ کے قیام میں مخلص نہیں ہے اس لیے ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ

 

قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر نشست پر سرائیکی ہارٹیوں کے امیدوار میدان میں لائے جائیں جسکے لیے ہم نے حال ہی میں وسیب یاترا کے نام سے پورے سرائیکی وسیب کا دورہ کیا ہے جسکے خاطر خواہ نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ

اگر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے تو اسمیں بھی ایس ڈی پی سمیت تمام سرائیکی پارٹیاں بھر پور حصہ لیں گی

رانا فراز احمد نون نے اپنی مدد آپکے امام انقلاب مولانا عبید اللہ سندھی پارک کی از سر نو تعمیر اور اس میں شجر کاری کرنے والے رضا کاروں اور مخیر حضرات کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ

اس کا اجر اللہ تعالی ا دیگا حالانکہ یہ کام حکومتی اداروں کے ہوتے ہیں انہوں نے اعلی ا حکام سے پارک کی چار دیواری اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا

صدر انجمن تاجران ملک محمد یوسف ارائیں کونسلر ملک محمد اقبال ارائیں محقق دانشور حاجی عاشق حسین ڈراجہ شاعر ادیب مصنف سلیم انسب بھٹی سماجی و صحافتی شخصیات حاجی صفدر حسین بھٹی ملک راشد ظہور ارائیں ‘ کلیم بھٹی اخلاق احمد خان پتافی

ملک بہاول ببر ملک شاہزیب اقبال ببر محمد صدیق انصاری اور دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں رانا فراز احمد نون نے پارک میں پودا لگایا اور دعائے خیر منگوئی

About The Author