کراچی میں اینٹی کرپشن شرقی نے بدعنوانی کے الزامات پر ڈی ایم سی ملیر آفس پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
اینٹی کرپشن شرقی کا کہنا ہے کہ چھاپہ گھوسٹ ملازمین، فرنٹ مینوں کو ٹھیکے دینے،ٹیکس کلیکشن میں گھپلے اور فیول چوری کے الزامات پر مارا گیا۔
سندھ کے محکمہ اینٹی کرپشن نے دعوی کیا ہے کہ ابھی تک کی تحقیقات میں بارہ کروڑ روپے سے زائد گھپلے سامنے آچکے ہیں۔یہ گھپلے ترقیاتی اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے منصوبوں کی مدد میں کئے گئے ہیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق جعلی بلوں کی مدد میں ڈھائی سال کے دوران نو کروڑ روپے کی خرد برد کی گئی۔
محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ڈی ایم سی ملیر میں چھ سو اسی گھوسٹ ملازمین کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ٹیکس کی مد میں جمع کئے گئے سات کروڑ روپے ظاہر ہی نہیں کئے گئے۔
اسی طرح فیول اور گاڑیوں کی مرمت کی مدد میں بھی چار کروڑروپے سے زائد ہتھیائے گئے۔چھاپے کے دوران مجسٹریٹ بھی موجود تھے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،