سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے۔
پہلے مرحلے میں عمارت کی دیواریں توڑی جارہی ہیں۔۔
کمشنر کراچی کہتے ہیں نسلہ ٹاور کو روایتی طریقے سے ہی گرایا جائے گا۔۔
سُپریم کورٹ میں نسلہ ٹاور کو فوری گرانے کے احکامات ملتے ہی کمشنر کراچی اور دیگر افسران متحرک ہوگئے۔
کمشنر کراچی، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی سی ایسٹ نے فوری طور پر نسلہ ٹاور پہنچ کر عمارت کو گرانے کے
کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔۔ پہلے مرحلے میں دیواریں گرائی جارہی ہیں۔ دوسرےمرحلے میں ہتھوڑےاور گیس کٹر کی مددسےبالائی منزلوں کوگرایاجائےگا۔
محمد اقبال میمن ، کمشنر کراچی ( کنفیوزن تھی کہ دھماکہ سے گرایا جائے لیکن اب کنفیوزن دور ہو گئی ہے۔ اب عمارت کو روایتی طریقے سے گرایا جا رہا ہے )
نسلہ ٹاور کے اطراف کے علاقے کو محفوظ بنانے کے لئے نیٹ لگاکر کارروائی کی جارہی ہے۔ ڈی سی ایسٹ کے مطابق نجی کمپنی روایتی طریقے سے عمارت کو گراکر تمام ملبہ اٹھائے گی۔۔
آصف جان ،،،، ڈی سی ایسٹ
)پہلے اسے ان کور کیا جائےگا پھر اور کی منزلوں پر گیس کٹر سے کام کیا جائےگا
شارع فیصل سے طارق روڑ جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ
کمشنر فیروز آباد کررہی ہیں ۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ ملبے کی مالیت 7 سے 8 کروڑ روپے بنتی ہے۔ کمپنی 50 سے 60 روز میں عمارت کو
گرانے کا کام مکمل کرے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،