ملتان: لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کےحقیقی بھائی عمر دراز خان بزدار کو بطور رسالدار ترقی دینے کی کارروائی روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کمشنرڈیرہ غازی خان سے جواب طلب کرلیا۔
فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کے رہائشی بشیراحمد چوہان نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ 20 سال کے دوران ترقیاں نہیں ہوئیں مگر وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بھائی جمعدار عمردراز خان بزدار کو ترقی دلانے کیلئے بی ایم پی میں رسالدار کی دو آسامیاں پیدا کیں اور ان آسامیوں کی منظوری کسی قبیلے سےمشروط بھی نہیں کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ قبیلہ کمیٹی سے منظوری کےبعد ایڈیشنل چیف سیکریٹری اعجاز جعفر جو وزیراعلیٰ پنجاب اور نئی آسامی سے ممکنہ طور پر مستفید ہونے والےعمر بزدار کے حقیقی ماموں ہیں، نے لیٹر کےذریعے رسالدار کی ایک سیٹ چمن قبیلہ ہزارہ اور دوسری لغاری تمن کیلئے مخصوص کردیں اور 17 ستمبر کو ڈی بی سی کی تاریخ مقرر کردی اور تعلیمی قابلیت کی شرط کو بھی نرم کردیا گیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں بارڈر ملٹری پولیس کےتمام اداروں کےکیسز پرغور کیا جاناچاہیے۔
فاضل عدالت نے دیگر امیدواروں کو بھرتیوں میں نظر انداز کرنے پر متعلقہ افسران سے 20 ستمبر کو جواب طلب کرلیاہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ