مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی کی ترقی روکنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بھائی جمعدار عمردراز خان بزدار کو ترقی دلانے کیلئے بی ایم پی میں رسالدار کی دو آسامیاں پیدا کیں اور ان آسامیوں کی منظوری کسی قبیلے سےمشروط بھی نہیں کی گئی۔

ملتان: لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کےحقیقی بھائی عمر دراز خان بزدار کو بطور رسالدار ترقی دینے کی کارروائی روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کمشنرڈیرہ غازی خان سے جواب طلب کرلیا۔

فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کے رہائشی بشیراحمد چوہان نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ 20 سال کے دوران ترقیاں نہیں ہوئیں مگر وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بھائی جمعدار عمردراز خان بزدار کو ترقی دلانے کیلئے بی ایم پی میں رسالدار کی دو آسامیاں پیدا کیں اور ان آسامیوں کی منظوری کسی قبیلے سےمشروط بھی نہیں کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ قبیلہ کمیٹی سے منظوری کےبعد ایڈیشنل چیف سیکریٹری اعجاز جعفر جو وزیراعلیٰ پنجاب اور نئی آسامی سے ممکنہ طور پر مستفید ہونے والےعمر بزدار کے حقیقی ماموں ہیں، نے لیٹر کےذریعے رسالدار کی ایک سیٹ چمن قبیلہ ہزارہ اور دوسری لغاری تمن کیلئے مخصوص کردیں اور 17 ستمبر کو ڈی بی سی کی تاریخ مقرر کردی اور تعلیمی قابلیت کی شرط کو بھی نرم کردیا گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں بارڈر ملٹری پولیس کےتمام اداروں کےکیسز پرغور کیا جاناچاہیے۔

فاضل عدالت نے دیگر امیدواروں کو بھرتیوں میں نظر انداز کرنے پر متعلقہ افسران سے 20 ستمبر کو جواب طلب کرلیاہے ۔

%d bloggers like this: