اکتوبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے ز یر اہتمام انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان 2021 کا انعقاد ستائیس نومبر بروز ہفتہ سے ہو رہا ہے

امتحان میں کل 8225 امیدواران شرکت کر رہے ہیں جس کیلئے کل 38 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں ان میں 17 سنٹرز طلباء کیلئے، 11سنٹرز طالبات کیلئے اور10 مشترکہ سنٹرزشامل ہیں۔ کل بنائے گئے

اور 38 سنٹرز میں سے بارہ ضلع ڈیرہ غازی خان، چودہ ضلع مظفرگڑھ، آٹھ ضلع لیہ اور چار سنٹرز ضلع راجن پور میں بنائے گئے ہیں۔

شیخ امجد حسین نے بتایا کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہفتہ ستائیس نومبر کو صبح کے وقت اکنامکس جبکہ شام کے وقت سوشیالوجی اور فائن آرٹس کے پرچہ جات ہوں گے

جبکہ سوموار انتیس نومبر کو بیالوجی، لائبریری سائنس اور میتھ کے پرچہ جات ہوں گے۔ واضح رہے کہ مذکورہ امتحان میں ایسے امیدواران شرکت کر رہے ہیں

جنہوں نے سالانہ امتحان 2021 میں تیتس فیصد سے کم نمبر لئے ہیں اور ان کو کو ویڈ پالیسی کے تحت تیتس فیصد نمبر دے کر پاس کیا گیا تھا

اور ایسے امیدواران اپنا رزلٹ منسوخ کروا کر دوبارہ سپیشل امتحان میں شریک ہو رہے ہیں یا جو امیدواران انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 میں غیر حاضر تھے یا جن ریگولر امیدواران کا داخلہ سالانہ امتحان 2021 میں ”حاضریوں کی کمی” کی وجہ سے رہ گیا تھا

یا جو امیدواران نمبر بہتر کرنے کے لئے دوبارہ امتحان دے رہے ہیں یا جن امیدواروں کا آخری چانس انٹرمیڈیٹ سپلمنٹری 2021 تھا۔ سالانہ امتحان 2021 میں ایک دفعہ نمبر بہتر بنانے کا امتحان دینے کا چانس دینے کے بعدسپیشل امتحان میں شریک ہونے کیلئے

ایسے امیدواران کو مارکس امپرومنٹ کیلئے دوسرا چانس بھی دیا گیا ہے۔ مذکورہ امتحان کیلئے اہل امیدواران کو رولنمبر سلپس داخلہ فارمز پر درج پتہ جات پر بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ ارسال کر دی گئی ہیں

علاوہ ازیں امیدواران کا امتحان سے متعلقہ تمام ڈیٹا بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر بھی اپ لوڈ کر دیا گیاہے۔ مگر کمی فیس اور دوسرے اعتراضات کی وجہ سے کچھ رولنمبر سلپس روک لی گئی ہیں امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ

وہ فوری طور پر اپنے اعتراضات دور کروا کر اپنی رکی ہوئی رولنمبر سلپس بحال کروائیں۔ تاہم اگر سپیشل امتحان میں شرکت کی اہلیت/خواہش رکھنے والے کسی امیدوار کا داخلہ فارم نامسائد حالات کی وجہ سے جمع نہیں ہو سکا تو فوری طورپر مجوزہ فیس اور جرمانے کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروایا جاسکتا ہے۔

مذکورہ سپیشل امتحان کوویڈ19 پالیسی کے تحت صرف بارہویں کلاس کے ”اختیاری مضامین ” کا ہو گا۔ تاہم انٹرمیڈیٹ پارٹ فسٹ گیارہویں کلاس کا کوئی سپیشل امتحان نہیں ہو گا بلکہ اپنے گیارہویں کلاس کے سالانہ امتحان 2021 کے نتیجے سے مطمئن نہ ہونے والے

امیدواران ستائیس نومبر تک اپنا نتیجہ منسوخ کروا کر دوبارہ نئے سرے سے فیکلٹی/گروپ کی تبدیلی یا بغیر تبدیلی کے گیارہویں کلاس میں بطور ریگولر طالب علم اپنے متعلقہ ادارہ جات میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

مزید ضروری وضاحت کی جاتی ہے کہ 33 فیصد رعایتی نمبروں کی کوویڈ پالیسی صرف سال 2021 کے امتحانات اور رزلٹس کیلئے وائلڈ ہے۔

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے واضح کیاکہ مذکورہ انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحان میں بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں

اور اس دفعہ بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معروضی پرچہ جات پر ”واٹر مارک ” چھپائی کے ساتھ امتحانی مراکز کی شناخت ظاہر کی جائے گی تاکہ

ناجائز ذرائع استعمال کرنے والوں کے ساتھ سائنسی بنیادوں پر نمٹا جاسکے۔ شیخ امجد حسین نے امیدواران کو ہدایت کی ہے کہ

وہ اپنا ایک عدد حالیہ رنگین فوٹو گراف بورڈ سے الحاق شدہ ادارہ کے سربراہ سے تصدیق کروا کر امتحانی مرکز میں اپنے ساتھ لے جائیں تاکہ

بوقت ضرورت ان کی شناخت کی عملی طور پر تصدیق کی جاسکے علاوہ ازیں امیدواران اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں پرچہ شروع ہونے سے آدھاگھنٹہ پہلے داخلے کو یقینی بنائیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

میں خسرہ روبیلا مہم کی روانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد علی بدھ کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈپٹی ڈی ایچ اوز اور یونیسیف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اسد علی بدھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے،خسرہ روبیلا مہم کا براہ راست تعلق ہمارے بچوں کی صحت سے ہے،

ہم نے انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہوئے صحت مند و توانا بھی بنانا ہے،ضلع میں جاری یہ مہم کامیابی کی طرف رواں دواں ہے،ٹیکہ جات میں پہلی بار روبیلا کی ڈوز بھی شامل کی گئی ہے جو ہمارے بچوں کو دیگر مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ خسرہ روبیلا کے ٹیکہ جات قوت مدافعت بڑھانے کا بھی باعث ہیں،روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کا جائزہ لیا جاتا ہے جس سے ہمیں اپنے سٹاف کی کارکردگی کا پتہ چلتا ہے،ہم جلد ہی ضلع بھر میں ان حفاظتی ٹیکوں کا اپنا ٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔
کیپشن
ڈیرہ غازی خان۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد علی بدھ خسرہ روبیلا مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملاوٹ مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجہ میں۔۔۔

ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،ٹی سٹال سمیت115فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 62ہزارروپے کے جرمانے عائد،92شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان21نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں غیر معیاری اشیاء کے استعمال جرمانے عائد کئے گئے۔مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر ویئر ھائوس کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا

اس کے ساتھ ہی لیہ میں سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر 10ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔اس کے ساوتھ ہی ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کا کہنا تھا کہ

ملاوٹ مافیا نے مل کر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو گزشتہ روزحراساں اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔گزشتہ روز غازی گھاٹ پر ہونے والا واقعہ سراسر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

مطلوبہ جرمانے کی رکوری کی بنا پر ہی فوڈ پوائنٹ کا وزٹ کیا جاتا ہے۔فوڈ بزنس مالک اور مطلوبہ ملزمان کےخلاف تھانہ کرم داد قریشی میں ایف آئی آر ردج کروادی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام شعبہ جات سو فیصد شفافیت اور قوانین کے عین مطابق کام کرتے ہیں۔ملاوٹ مافیا کو کسی صورت سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔

ادارہ میں کسی سفارش،بدعنوانی یا کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ادارے میں تمام امور بدعنوانی سے پاک اورقوانین کے مطابق ہی کیے جاتے ہیں۔قوانین،معیار اور میرٹ پر 100فیصد قائم رہنا ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نصب العین ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مظفرگڑھ

ملاوٹ مافیا نے مل کر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو حراساں اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی

گزشتہ روز غازی گھاٹ پر ہونے والا واقعہ دکان مالک کی طرف سے سراسر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

مطلوبہ جرمانے کی رکوری کی بنا پر ہی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوڈ پوائنٹ کا وزٹ کیا تھا۔

فوڈ بزنس مالک اور مطلوبہ ملزمان کےخلاف محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں تھانہ کرم داد قریشی میں ایف آئی آر ردج کروادی گئی ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام شعبہ جات سو فیصد شفافیت اور قوانین کے عین مطابق کام کرتے ہیں۔

ملاوٹ مافیا کو کسی صورت سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔

ادارہ میں کسی سفارش،بدعنوانی یا کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ادارے میں تمام امور بدعنوانی سے پاک اورقوانین کے مطابق ہی کیے جاتے ہیں۔

قوانین،معیار اور میرٹ پر 100فیصد قائم رہنا ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نصب العین ہے۔

About The Author