اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل کردیا گیاہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل جہانگیر خان جدون کی درخواست پر حکم جاری کردیاہے۔
عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت تک ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جو چیز پارلیمنٹ ہے وہ پارلیمنٹ میں ہی طے ہونی چاہیے، اسپیکرقومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ پر پورا اعتماد ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں ہی یہ معاملہ حل کیا جائے گا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی توقیر ہمارے لیے مقدم ہے،پارلیمنٹ میں منتخب نمائندوں کو ایسے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس ضمن میں تین میٹنگز ہوئی ہیں لیکن حالات خراب ہونے کی وجہ سے پیش رفت نہیں ہو سکی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد دھرناکی طرف اشارہ دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جس معاملے کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس کو بھی پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کو کتنا وقت چاہیے؟
سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ چار ہفتے کا مزید وقت دے دیا جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ بھی قریب ہے آپ جلد اس کو حل کرلیں،الیکش کمیشن اس وقت تقریباً غیر فعال ہے،سات دسمبر سے پہلے یہ معاملہ حل کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔ کیس کی مزید سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور