نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تیاریاں شروع

محکمہ ایکسائز پنجاب صوبہ بھر میں پراپرٹی کی مالیت پر سروے کروائے گا

لاہور:

پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تیاریاں شروع

پنجاب حکومت نے سات سال بعد محکمہ ایکسائز کو نئے پراپرٹی ٹیکس سروے کی اجازت دے دی

سروے کے بعد پراپرٹی ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ ہوگا

محکمہ ایکسائز پنجاب صوبہ بھر میں پراپرٹی کی مالیت پر سروے کروائے گا

پنجاب حکومت پراپرٹی ٹیکس سروے کے بعد شہریوں پر 3 ارب روپے سے زائد بوجھ ڈالے گی ذرائع

اس سے قبل سروے سابق دور حکومت میں کیا گیا تھا

کرونا وائرس کی وبا کے باعث پنجاب میں یہ سروے تاخیر کا شکار رہا ذرائع

محکمہ ایکسائز کا عملہ اپنے اپنے زون میں جائیدادوں کے کوائف جمع کرے گا

سروے میں پراپرٹی کے نئے تعمیر ہونے والے یونٹس بھی شامل ہوں گے

سروے میں سابقہ پراپرٹیز میں کیں گئیں تبدیلیوں پر بھی اندراج ہوگا ۔۔

پراپرٹی کو کمرشل استعمال میں تبدیل کر کے کرایہ یا دیگر استعمال میں لانے پر بھی کوائف جمع ہوں گے

کمرشل علاقوں میں واقع جائیدادوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا

محکمہ ایکسائز پنجاب نے ایک ماہ قبل حکومت سے نئے پراپرٹی ٹیکس سروے پر اجازت مانگی تھی

About The Author