نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: چوہدری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر رابطہ

اہور: چوہدری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر رابطہ

لاہور:

چوہدری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر رابطہ

آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے آپ کو اپنا لیڈر تسلیم کر لیا ہے۔آپ کی بات سے فوج کے خلاف جو تاثر گیا وہ غلط ہے اسے مٹانے کی کوشش کریں۔

شہبازشریف کا دھرنے میں کوئی کردار نہیں ان کی حیثیت تو ”جمعہ جنج نال“ والی ہے۔ شہبازشریف تو حادثاتی اور واقعاتی طورپر اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں۔اب اصل اپوزیشن لیڈر تو مولانا فضل الرحمن ہیں جنہوں نے دونوں بڑی جماعتوں کو اپنے پیچھے لگا لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن مفاہمت سے معاملات حل کرنے کی کوشش کریں وہ اس کی اہلیت رکھتے ہیں۔

آپ ایسے باپ (مولانا مفتی محمود) کے بیٹے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے تھے، آپ کے والد محترم ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے افہام و تفہیم سے معاملات کے حل پر یقین رکھتے تھے۔

About The Author