نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نسلہ ٹاور گرانے کا معاملہ ، پانچ کمپنیوں نے پیشکش کردی

کمشنر کراچی کی منظوری سے حتمی فیصلہ آئندہ دو روز میں کیا جائے گا ۔

کراچی میں نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کے لئے ایک غیر ملکی سمیت پانچ کمپنیوں نے پیشکش جمع کرادی۔

کمشنر کراچی کی منظوری سے حتمی فیصلہ آئندہ دو روز میں کیا جائے گا ۔

تجوری ہائٹس سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں میں آئندہ چند روز میں بڑی کارروائیوں کا امکان ہے۔

نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے لئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی سربراہی میں 8رکنی کمیٹی کااجلاس ہوا ۔

اجلاس کے بعد ڈی سی ایسٹ نے بتایا کہ عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے ایک غیر ملکی کمپنی نے ایکسپلوژن جبکہ چار مقامی کمپنیوں نے

روایتی طریقے سے منہدم کرنے کی پیشکش جمع کرائی ہے۔

آصف جان، ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی
)

اگرکوئی دھماکے کی کپنی کہتی ہے کہ ہم یہ کرسکتے ہیں لیکن دوماہ ،چار ماہ بعداسکیننگ اور سروے کےتو پھر بےکار ہے ان سے سروسز لینا )

ان کا کہنا تھا کہ پیشکش دینے والی کمپنیوں سے پریزنٹیشن لینے کے بعد سفارشات کمشنر

کراچی کو بھیجیں گے جن کی منظوری کے بعد آئندہ دو روز میں پیشکش پر حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

آصف جان، ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی
(ایک ٹائم لائن جس کے ہمیں تیزاور محفوظ طریقہ اپناناہے)

ڈی سی ایسٹ نے کہا کہ ہمیں عمارت مسمار کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی احکامات نہیں ہیں۔

About The Author