نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب یونیورسٹی کا ہوائی آلودگی جانچنے کے لئے دس مقامات پر سینسرز نصب

پنجاب یونیورسٹی نے ہوائی آلودگی جانچنے کے لئے دس مقامات پر سینسرز نصب کر دیئے

لاہور کے کس علاقے میں فضائی آلودگی کتنی ہے ؟

فضائی آلودگی کی وجوہات کیا ہیں ؟ ہوائی آلودگی کے زمینی حقائق جانچنا مزید آسان ہو گیا۔

پنجاب یونیورسٹی نے ہوائی آلودگی جانچنے کے لئے دس مقامات پر سینسرز نصب کر دیئے۔

سستے داموں تیار ہونے والے سینسرز برطانوی یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کئے گئے

ہوائی آلودگی کے زمینی حقائق جانچنے کے لیئے اب سیٹلائیٹس کی ضرورت نہیں، جامعہ

پنجاب نے برطانوی یونیورسٹی کے تعاون سے خاص سینسرز تیار کر لئے۔

ابتدائی طور پر یہ سینسرز لاہور میں دس مقامات پر نصب کئے گئے ہیں

جامعہ پنجاب کے ماہر ماحولیات و جنگلی حیات کہتے ہیں کہ ان سینسرز سے نہ صرف محققین کے لیئے آسانی ہو گی بلکہ

حکومتی عہدیداران بھی قانون سازی کے لئے سینسرز سے حاصل کئے گئے ڈیٹا سے مستفید

ہو سکیں گے

ڈاکٹر ذولفقار: جو لوگ پاکیسی میکنگ کرتے ہیں ان کے لیئے یہ بڑا بریک تھرو ہے اب انکے ہاس اصل ڈیٹا ہو گا

ڈاکٹر ذوالفقار نے حکومت سے اپیل کی کہ اس طرح کے سینسر تمام اہم مقامات ہر لگائے

جائیں تاکہ حکومت اپنا ڈیٹا خود مرتب کر سکے

ڈاکٹر ذولفقار: اگر حکومت اس میں آگے بڑھتی ہے تو اسکا فائدہ ہو گا

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جامعہ پنجاب، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن ڈی ایچ اے، ملتان روڈ

انارکلی، ٹاؤن شپ، والٹن اور واپڈا ٹاؤن میں ائیرکوالٹی جانچنے کے سنسرز نصب کئے ہیں

About The Author