نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف محکمہ ماحولیات کا کریک ڈاؤن

اسموگ کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کیکئے سات اسپیشل اسکواڈ بھی بنائے گئے ہیں

محکمہ ماحولیات کا سموگ ایکشن پلان۔ سیکرٹری ماحولیات نے اینٹی اسموگ ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

آلودگی پھیلانے والی گاڑیاں بند کی جائیں گی

مالکان کو دو ہزار سے زائد جرمانہ بھی کیا جائے گا۔
اسموگ میں بیالیس فیصد کردار دھواں پھیلاتی گاڑیوں کا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اسموگ کے خطرات کے پیش نظر لاہور میں آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف

محکمہ ماحولیات نے کریک ڈاؤن شروع کریا

لاہور کے مختلف علاقوں میں سیکرٹری ماحولیات کی سربراہی میں ناکہ بندی کی گئی۔

سیکرٹری ماحولیات نے ٹریفک وارڈن کو آلودگی کا باعث بننے

والی گاڑیوں کو بند کرکے دو ہزار روپے چالان کرنے کے بھی احکامات جاری کیے

 مبشر حسن۔ سیکرٹری ماحولیات (کوئی ان کو چھوٹ نہیں دی جائے گئ

یہ آلودگی پھیلانے کین سب سے زیادہ کردار ادا کررہی ہیں)

اسموگ کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کیکئے سات اسپیشل اسکواڈ بھی بنائے گئے ہیں جو

چوبیس گھنٹے کارروائیاں جاری رکھیں گے

علی اعجاز۔ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات۔ (مکمل ڈائریکشن ہیں کہ ایسی گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے لاہور کے انٹری اور ایگزٹ ہر بھی ناکہ بندی ہے)

محکمہ ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر کے آخری ایام میں اسموگ کے خطرات بڑھ سکتے ہیں

جس کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدمات کیے جارہے ہیں

About The Author