ملک میں یکم اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں سوا پانچ روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔
سمری کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی
قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔
وزارت خزانہ کی مشاورت سے لیوی اور ٹیکسوں میں ردو بدل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار لیوی اور
جی ایس ٹی پر ہو گا۔
واضح رہے کہ اس وقت پٹرول پر لیوی پانچ روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ
ڈیزل پر فی لیٹر 5روپے 14 پیسے لیوی عائد ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ