کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو تیزگام ٹرین سانحے کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے برطرف کریں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول نے وزیراعظم کو ان کی انتخابات سے پہلے کی گئی بات یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قول کی پاسداری کریں اور وزیر ریلوے کو عہدے سے برطرف کریں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیز گام سانحے کی فوری تحقیقات کی جائے اور ذمہ دارران کے احتساب کو یقینی بنایا جائے۔
BilawalBhuttoZardari✔@BBhuttoZardari
Heart wrenching news from this morning. #tezgam tragedy must immediately be investigated and accountability ensured. Railway Minister stooping to a new low by victim blaming. outrageous as it is this minister who has the highest record of train accidents on his watch. 1/2
PM should keep his pre-election promise and sack the minister until investigation is complete. Will be leaving for Rahimyar Khan tomorrow on a pre-scheduled jalsa. Will inquire about the victims. Thoughts & prayers with the victims and their families. 2/2
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے نے متاثرین کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہرا کر پستی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہی وزیر ہیں جن کی نگرانی میں ٹرین کے سب سے زیادہ حادثات رونما ہوئے ہیں۔
بلاول نے کہا کہ وہ کل رحیم یار خان جارہے ہیں اور وہاں پر وہ متاثرین کی عیادت کریں گے۔ میرے خیالات اور دعائیں متاثرین اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ