روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنےسے
متعلق کام کر رہےہیں۔ روس افغانستان میں جلد خوراک اور طبی امداد بھیجے گا۔
خیال رہے کہ امریکی انخلا اور عالمی فنڈز بند ہونے کے بعد افغانستان کو امداد کی سخت ضرورت ہے۔
متحدہ عرب امارات نے60 ٹن خوراک اور ادویات بھجوائی ہیں۔
پاکستان نے بھی26میٹرک ٹن امداد افغانستان کو امداد بھجوائی ہے۔
سی ون 30 طیارے کے ذریعے بھیجی گئی امداد میں 10 ٹن آٹا ، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں۔
افغانستان میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے۔
برسوں سے جاری جنگ کے باعث لاکھوں کی تعداد میں لوگ وطن چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں
لیکن ایک بڑی اکثریت بے گھر ہو چکی ہے اور ملک کے لاکھوں افراد غربت اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں۔
افغانستان میں جاری بحران کے باعث 2012 سے لے کر اب تک 50 لاکھ سے
زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور دوبارہ اپنے گھر نہیں جا سکے ہیں۔
چین نے بھی افغانستان کو 3 کروڑ 10لاکھ ڈالر کی اجناس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امداد میں موسم سرما کی ضروریات، ادویات اور ویکسین بھی شامل ہوگی۔
چینی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اب مزید ذمہ داری ہےکہ
افغانستان کی معاشی اور انسانی مدد کریں۔ انہیں افغانستان کی سالمیت اور آزادی کو
ملحوظِ خیال رکھتے ہوئے اس کی ترقی میں مدد کرنی چاہیے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا